Inquilab Logo

فلمساز یش جوہر کا نام بالی ووڈ میں محتاجِ تعارف نہیں

Updated: September 06, 2023, 11:11 AM IST | Agency | Mumbai

 بالی ووڈ کے پروڈیوسر یش جوہر کا نام شاید کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔’کبھی خوشی کبھی غم‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اور ’کل ہو نہ ہو‘ جیسی سپر ہٹ فلموں کے پروڈیوسر یش جوہر نے ۶۰ء کی دہائی میں ایک فوٹوگرافر کی حیثیت سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔

 Yash Johar. Photo. INN
یش جوہر ۔ تصویر:آئی این این

 بالی ووڈ کے پروڈیوسر یش جوہر کا نام شاید کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔’کبھی خوشی کبھی غم‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اور ’کل ہو نہ ہو‘ جیسی سپر ہٹ فلموں کے پروڈیوسر یش جوہر نے ۶۰ء کی دہائی میں ایک فوٹوگرافر کی حیثیت سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا اور مختلف ہدایتکاروں کے ساتھ ایک جونیئر کی حیثیت سے زینہ بہ زینہ آ گے بڑھتے گئے۔ یہی لگن اور سخت محنت ایک دن رنگ لائی۔ معاون کے طور پر کام کرتے کرتے اپنے پیشہ میں اس قدر منجھ جانا بہت کم ہی کم لوگوں کے نصیب میں آتا ہے۔ اس تجربہ کی بنیاد ہی پر انہوں نے۱۹۷۶ء میں دھرما پروڈکشن کے نام سے اپنا بینر قائم کیا اور سب سے پہلے فلم ’دوستانہ‘ بنائی جو سپر ہٹ رہی۔ا س فلم میں امیتابھ بچن، شتروگھن سنہا اور بطور ہیروئن زینت امان نے کام کیا۔
 یش جوہر۶؍ ستمبر۱۹۲۹ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ہیرو جوہر سے شادی کی تھی جو نامور فلم ہدایتکار بی آرچوپڑا اور یش چوپڑا کی بہن تھیں ۔ انہوں نے اپنے بالی ووڈ کریئر کی شروعات۱۹۵۲ء میں سنیل دت کے پروڈکشن ہاؤس اجنتا آرٹ سے کی۔ یش جوہر نے فلم ’مجھے جینے دو‘ اور’ یہ راستے ہیں پیار کے‘ جیسی کامیاب فلموں میں اسسٹنٹ کے طور پر کام کیا۔ یہی نہیں انہوں نے دیو آنند کی فلم ’گائیڈ ‘میں بھی ان کابھرپور تعاون کیا ۔ اس فلم نے باکس آفس پر کافی شہرت حاصل کی اور زبردست کمائی کی تھی۔یش جوہر کو ایک دُھن سوار تھی کہ وہ زندگی میں ایک کامیاب شخص بنیں ۔ بس اسی مقصد کے تحت وہ بالی ووڈ میں اپنے وقت کے معروف اداکار دیوا ٓنند کے ساتھ مسلسل کام میں مصروف رہنے لگے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK