اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی سیریز `دی بیڈز آف بالی ووڈ کی پہلی جھلک اتوار کو منظر عام پر آئی ہے۔
EPAPER
Updated: August 17, 2025, 10:03 PM IST | Mumbai
اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی سیریز `دی بیڈز آف بالی ووڈ کی پہلی جھلک اتوار کو منظر عام پر آئی ہے۔
طویل انتظار کے بعد شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان بالآخر ڈائریکٹر کی حیثیت سے ناظرین کے سامنے آ گئے ہیں۔ نیٹ فلکس اور ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی ویب سیریز `دی بیڈس آف بالی ووڈ کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سیریز کے ذریعے آرین خان ایک نئے اور منفرد انداز میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہے ہیں۔ اگرچہ نیٹ فلکسنے ابھی تک اس سیریز کے ریلیز کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے لیکن مداحوں میں بے پناہ جوش و خروش پایا جاتا ہے۔
Aap ne maanga aur Netflix ne poora kar diya….yeh thoda zyaada ho gaya nahi? Par aadat daal lo…..kyunki….
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) August 17, 2025
The Ba***ds of Bollywood Preview will be out on August 20.#TheBadsOfBollywoodOnNetflix @NetflixIndia @RedChilliesEnt @gaurikhan #AryanKhan @bilals158 #ManavChauhan… pic.twitter.com/moqMBdhWXU
ٹیزر کیسا ہے؟
ٹیزر کا آغاز رومانوی اور کلاسک انداز میںہوتا ہے، جو ناظرین کو پرانی فلموں کی یاد دلاتا ہے جیسے `محبتیں۔ لیکن جیسے ہی ناظرین اس رومانس میں کھو جاتے ہیں، ایک مضحکہ خیز موڑ آتا ہے جو کہانی کو بالکل نیا روپ دیتا ہے۔ ٹیزر میں آواز ضرور آپ کو شاہ رخ خان کی یاد دلائے گی، لیکن اس میں رویہ اور لہجہ مکمل طور پر آرین خان کا ہے۔ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ آرین اپنے والد کی امیج سے مختلف، اپنی دنیا بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئیے:ہری رام نائی کا کردار اندور کے سیلون سے ملا تھا
آرین خان کا منفرد انداز
پہلے ہی لمحے میں، آرین خان کہتے ہیں،’’بالی ووڈ... جسے آپ نے برسوں سے پیار کیا ہے، میں بھی وہی کروں گا۔ بہت پیار... اور تھوڑا سا وار۔‘‘ اس ڈائیلاگ سے ناظرین کو اس سیریز میں نہ صرف گلیمر اور رومانس دیکھنے کو ملے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ڈھیر سارا مسالا، طنز و مزاح بھی نظر آئے گا۔ یہ ایک ویب سیریز نہیں ہے، یہ بالی ووڈ کے بدلتے نظریے اور تناظر کو بھی دکھاتی ہے۔ ایک طرف پرانی فلموں کا رومانوی انداز ہے تو دوسری طرف آرین خان نے آج کی نوجوان نسل کے بولڈ اور اسٹائلش انداز کو اس میں شامل کیا ہے۔