Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہری رام نائی کا کردار اندور کے سیلون سے ملا تھا

Updated: August 17, 2025, 8:09 PM IST | Mumbai

۵۰؍ سال مکمل کرنے والی شعلے فلم کی پروڈکشن ۱۹۷۳ء میں کرناٹک میں شروع ہوئی تھی، یہ فلم ۱۵؍ اگست۱۹۷۵ء کو ریلیز ہوئی تھی، یہ اتفاق ہے کہ اس فلم کے مصنف سلیم خان اندور سے ہیں اور شریک مصنف جاوید اختر گوالیار سے ہیں۔

Film Sholay.Photo:INN
فلم شعلے۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی تاریخ میں بہت سی یادگار اور مشہور فلمیں ہیں۔ ان میں شعلے کا نام بھی سرفہرست ہے۔ یہ فلم آج تک ناظرین کی یادوں میں نقش ہے۔ اسے اب ۵۰؍ سال مکمل ہو چکے ہیں لیکن آج بھی شائقین اس کے مناظر اور ڈائیلاگ نہیں بھولے۔ جب شعلے سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تو ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ اس کی وجہ سے بہت سی سخت پابندیاں عائد تھیں، لیکن شعلے کے ڈائیلاگ اس دور میں بھی آسانی سے سنے جا سکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیئے:شاہ رخ خان نے ریٹائرمنٹ کے سوال پر صارف کی بولتی بند کردی

شعلے فلم کی شوٹنگ۱۹۷۳ء میں کرناٹک میں شروع ہوئی تھی اور یہ فلم۱۵؍ اگست۱۹۷۵ء کو ریلیز ہوئی تھی۔یہ اتفاق ہے کہ اس فلم کے مصنف سلیم خان کا تعلق اندور سے ہے اور ساتھی مصنف جاوید اختر کا تعلق گوالیار سے ہیں۔ ظاہر ہے کہ مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے دونوں مصنفین کی یہ فلم جس کی ہدایت کاری رمیش سپی نے کی تھی، ملک میں ریلیز کے  ۵۰؍سال بعد بھی لوگوں کی یادوں میں محفوظ ہے۔ اسے اب تک کی سب سے کامیاب ہندی فلموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ فلم میں دھرمیندر، امیتابھ بچن، سنجیو کمار، جیا بچن، ہیما مالنی اور امجد خان نے یادگار پرفارمنس دی تھی۔  
سلیم خان ہری رام  نائی  کے سیلون میں جایا کرتے تھے 
فلم کے اسکرپٹ رائٹر اور اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان اندور کے پلاسیا میں رہتے تھے۔ وہ اکثر بال کٹوانے کے لیے پالسیا میں واقع ہری رام نائی  کے سیلون جاتے تھے۔ جب انہوں نے شعلے کی اسکرپٹ لکھی تو انہوں نے فلم کے ایک ڈائیلاگ میں ہری رام کا نام بھی شامل کیا تھا۔ ہری رام کے بڑے بیٹے پریم امیریہ بتاتے ہیں کہ سلیم صاحب اور ان کا خاندان سیلون کے کام کے لیے ان کے والد کے پاس آیا کرتاتھا۔ فلم شعلے میں میرے والد کا نام بتانے سے پہلے سلیم خان نے ان سے پوچھا تھا کہ کیا وہ اس فلم میں کام کریں گے لیکن جب میرے والد نے انکار کیا تو انہوں نے فلم کے ایک کردار کا نام ہری رام رکھ دیا۔ آج بھی یہ سیلون پالسیا میں ہے اور فلم میں ہری رام نام کا کردار بھی کافی مشہور ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK