• Tue, 24 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

راجستھان میں بی جے پی پر اراکین کی خریدوفروخت کاالزام

Updated: November 24, 2026, 12:31 PM IST | Agency | Jaipur

کانگریس کے ریاستی سربراہ ڈوٹاسرا نے کہا کہ ہمارے اراکین کو پولیس کے ذریعہ دھمکایا جاتا ہے۔

Congress members celebrating victory under the leadership of Rajasthan Congress chief Dotasara. Photo: INN
راجستھان کانگریس کے سربراہ ڈوٹاسرا کی قیادت میں کانگریس اراکین جیت کااظہارکرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

راجستھان کانگریس کے صدر گووند سنگھ دوٹاسرا نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ پنچایتی انتخابات میں شکست کے بعد اب وہ  اراکین کی خریدوفروخت پر لگ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہمارے۲۱؍ اراکین منتخب ہوئے ہیں جن میں وہ (بی جے پی)۳؍ اراکین کو اپنے ساتھ لے گئے،  آج بھی ہمارے ساتھ ۱۸؍ اراکین ہیں لیکن وہ جہاں بھی جاتے ہیں، وہاں پولیس پہنچ جاتی ہے اور انہیں دھمکیاں دیتی ہے۔بی جے پی والے جمہوریت کونقصان پہنچا رہے ہیں۔ یہ لوگ انتظامیہ کی طاقت کا استعمال کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہمارے اراکین کو ۶۰۔۶۰؍ لاکھ روپے تک دینے کی کوششیں ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان ساری کوششوں کے باوجود کانگریس کے اراکین پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:مغربی بنگال حکومت کا گئوکشی مخالف بل پیش کرنے کااعلان

کانگریس کے جنرل سکریٹری سچن پائلٹ نے پیر کو کہا کہ راجستھان پنچایت انتخابات میں پارٹی کی جیت کے ساتھ ہی ریاست میں بی جے پی کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس قائدین کو چاہئے کہ اس جیت سے حاصل ہونے والے سیاسی فائدہ کو برقرار رکھیں اور اسے اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں ایک بڑی جیت میں تبدیل کرنے پر توجہ دیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ راجستھان میں کانگریس کی ٹیم مل کر کام کر رہی ہے اور تمام سینئر لیڈروں کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پارٹی کے تمام سینئر لیڈر پوری طرح سے متحد اور متفق ہیں۔جب ان سے اشوک گہلوت سے چیف منسٹر کے عہدہ کی امیدواری سے متعلق ان کے حالیہ بیان کے بارے میں پوچھا گیا تو پائلٹ نے کہا کہ کانگریس ایک نظم و ضبط والی جماعت ہے،اسلئے اس کے سامنے یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ملک اور ریاست کے سامنے بڑے مسائل ہیں جن کیلئے کانگریس لڑ رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ راجستھان کے لوگ کانگریس کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے موقع کا انتظار کر رہے ہیں۔پنچایت انتخابی نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے، پائلٹ نے کہا کہ دیہی ہندوستان میں لوگوں نے بی جے پی اور اس کی پالیسیوں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے اور’ڈبل انجن‘ والی حکومت کے بلند و بالا دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK