فرانس میں گرمی کی شدید لہر کے سبب عوام میں ایئر کنڈیشن کی خراداری کیلئے افراتفری مچ گئی، جبکہ میڈیا نے اسٹور کے مناظر کو بحران قرار دیا، بڑھتا درجہ حرارت ٹھنڈک کے آلات کی مانگ کو بڑھارہاہے۔
EPAPER
Updated: July 03, 2026, 2:37 PM IST | Paris
فرانس میں گرمی کی شدید لہر کے سبب عوام میں ایئر کنڈیشن کی خراداری کیلئے افراتفری مچ گئی، جبکہ میڈیا نے اسٹور کے مناظر کو بحران قرار دیا، بڑھتا درجہ حرارت ٹھنڈک کے آلات کی مانگ کو بڑھارہاہے۔
فرانس میں گرمی کی شدید لہر کے سبب عوام میں ایئر کنڈیشن کی خراداری کیلئے افراتفری مچ گئی، جبکہ میڈیا نے اسٹور کے مناظر کو بحران قرار دیا، بڑھتا درجہ حرارت ٹھنڈک کے آلات کی مانگ کو بڑھارہاہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں گاہکوں کو اسٹور کے کھلنے پر اندر دوڑتے ہوئے دکھایا گیا، کیونکہ ملک بھر میں کئی دنوںسے غیر معمولی بلند درجہ حرارت کے بعد ایئر کنڈیشن کی مانگ میں اضافہ ہو گیا۔فرانسیسی قانون ساز کارل اولیو نے کہا کہ کئی دیگر اسٹورز پر بھی ایسے ہی مناظر درج ہوئے، جہاں کچھ گاہک خوردہ فروش کے صبح ساڑھے ۸؍بجے کھلنے سے پہلے صبح۶؍ بجے سے قطار میں لگ گئے۔
🔴FRANCE 🇨🇵| VIDEO 🎦|
— Nanana365 (@nanana365media) June 26, 2026
Amid the unbearable heatwave gripping the country for days, #French people are rushing in supermarkets to buy more fans and air conditioners. Extraordinary scenes of shoving and tension in store aisles right at opening time are circulating on social media. pic.twitter.com/V3S2n6Olua
اولیو کے مطابق، ایک برانچ نے پورٹیبل ایئر کنڈیشنرز سمیت تقریباً دو لاکھ ٹھنڈک کے آلات پیش کرنے والی ملک گیر مہم کو فروغ دیا تھا۔تاہم، انہوں نے کہا کہ کچھ اسٹورز، بشمول شامبورسی میں واقع ایک، میں گاہکوں کے داخل ہوتے وقت کوئی ایئر کنڈیشن دستیاب نہیں تھا۔‘‘ صرف پنکھے تھے۔‘‘ بعد ازاں انہوں نے امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ہر اسٹور میں اصل دستیاب اسٹاک کے بارے میں واضح معلومات کی کمی کو قبول کرنا بہت مشکل ہے۔‘‘انہوں نے دلیل دی کہ بہت سے گاہک گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد خالی ہاتھ واپس لوٹے، اور فرانسیسی صارفین کے قانون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری اداروں کو مصنوعات کی دستیابی کے بارے میں صارفین کو گمراہ نہیں کرنا چاہیے۔
🇫🇷 French Heatwave Turns Air Conditioners Into Battlefield
— dana (@dana916) July 2, 2026
A crush broke out in a store near Paris as hundreds of heat-exhausted locals rushed to buy air conditioners and fans.
According to French journalist Luc Offret, people even smashed through the doors to get inside, while… pic.twitter.com/9N55wvB1uD
دریں اثناء فرانسیسی میڈیا نے ملک بھر میں اسی طرح کے مناظر کو ’’افراتفری‘‘ قرار دیا کیونکہ بڑھتا درجہ حرارت ٹھنڈک آلات کی مانگ کو بڑھا رہا تھا۔لی پاریزین کے مطابق، سینٹ- گرمین- این لائے میں ایک اسٹور پر آخری بچے ہوئے پنکھوں کے لیے مقابلہ کرتے ہوئے گاہکوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے بعد پولیس کو نظم بحال کرنے کے لیے مداخلت کرنی پڑی۔اوبرویلیئرز میں ایک اور برانچ کے عینی شاہدین نے اخبار کو بتایا کہ کچھ خریداروں نے اسٹور کھلنے سے پہلے دروازے زبردستی کھولے اور آلات تک پہنچنے کی کوشش میں دوسروں کو دھکیل دیا۔
واضح رہے کہ فرانس نے کئی دنوں سے غیر معمولی بلند درجہ حرارت کا سامنا ہے، جس میں بہت سے علاقوں میں درجہ حرارت۳۵؍ ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپردرج کیا گیا، جس نے ٹھنڈک آلات کی بڑھتی ہوئی مانگ میں اضافہ کردیا۔