• Tue, 15 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گورو اروڑہ نے’’تناؤ ۲‘‘ میں سونی رازدان کے ساتھ کام کا تجربہ بیان کیا

Updated: September 11, 2024, 5:17 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

گورو اروڑہ ’’تناؤ ۲‘‘ میں سونی رازدان کے ساتھ نظر آئیں گے۔ سونی رازدان اس ویب سیریز میں ان کی ماں کے کردار میں نظر آئیں گی۔

Gaurav Arora will be seen in Tanaav Season 2 with Soni Razdan. Photo: INN
گورو اروڑہ سونی رازدان کے ساتھ تناو سیزن۲؍ میں نظر آئیں گے۔ تصویر : آئی این این

گورو اروڑہ ’’تناؤ ۲‘‘ میں سونی رازدان کے ساتھ نظر آئیں گے۔ سونی رازدان اس ویب سیریز میں ان کی ماں کے کردار میں نظر آئیں گی۔ان کے ساتھ کام کرنے کے تجربہ کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے گورو نے اسے ایک یادگار تجربہ قراردیا۔ انہوں نے ان کی پیشہ وارانہ مہارت، سیٹ پر آنے والی گرمجوشی اور شو میں ان کے گہرے تعاون پرزور دیا۔
گورو نے کہا کہ سونی رازدان میں ایک بہترین ماں ہیں جوان کے کردار سے بالاتر ہے۔ وہ سیٹ پر سب کا  خیال رکھتی ہیں۔ وہ میرے ساتھ میری سگی ماں کی طر ح پیش آتی ہیں۔
گورو نے ان لمحات کو یاد کیا جو انہوں نے ان کےساتھ آف کیمرہ کے ساتھ گزارے تھے جیسے لنچ کرنے کے دوران ان کا اپنے تجربات پر تبادلہ خیال کرنا، جس نے ان کی کارکردگی میں اضافہ کیا ہے۔ گورو اروڑہ نے یہ کہہ کر اپنے شکر گزاری کا اظہار کیاکہ ’’سونی میڈم کا جذبہ حیرت انگیز ہے۔ وہ ویب سیریز میں میری والدہ کا کردار ادا کررہی ہیں، اور وہ واقعی سب کو اپنی شخصیت سے ترغیب دیتی ہیں۔ ان کے علاوہ فلم میں میری ماں کا کردار کوئی اور اتنے بہترین طریقے سے انجام نہیں دے سکتا تھا۔‘‘ ان کے تعلقات نے نہ صرف ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو بڑھایا بلکہ ’تناؤ ۲‘ میں ان کا یادگار اشتراک میں بھی حصہ ہے۔ اپولوس انٹرٹینمنٹ کے ذریعہ ویب سیریز کا پریمئر خصوصی طور پر سونی لائیواسڑیمنگ پر ۶؍ ستمبر کو ریلیزہوگا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK