Inquilab Logo

شاہ رخ خان بالی ووڈ ہی کے نہیں بلکہ دلوں کے بھی بادشاہ ہیں: گوتم گمبھیر

Updated: September 21, 2023, 5:06 PM IST | Mumbai

گوتم گمبھیر نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا کہ شاہ رخ خان نہ صرف بالی ووڈ بلکہ دلوں کے بھی بے تاج بادشاہ ہیں، جب بھی ہم ملتے ہیں، ان کیلئے میرا احترام اور محبت بڑھ جاتی ہے، ابھی ان سے بہت کچھ سیکھنا باقی ہے۔

Shah Rukh Khan and Gautam Gambhir. Photo: INN
شاہ رخ خان اور گوتم گھمبیر۔ تصویر: آئی این این

شاہ رخ خان اپنی بلاک بسٹر فلم جوان میں شاندار اداکاری کے سبب ہر جگہ چھائے ہوئے ہیں۔ ہر شعبے کے افراد ان کی اداکاری کو سراہ رہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے گوتم گمبھیر سے ملاقات کی۔ اس ضمن میں گوتم گمبھیر نے ان کے ساتھ ملاقات کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں دونوں کو سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ گوتم گمبھیر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’ شاہ رخ خان نہ صرف بالی ووڈ بلکہ دلوں کے بھی بادشاہ ہیں۔ ہم جب بھی ملتے ہیں میرے دل میں ان کیلئے احترام اور محبت بڑھ جاتی ہے۔ ایس آر کے آپ سے بہت کچھ سیکھنا ہے۔ خیال رہے کہ گوتم گمبھیر اور شاہ رخ خان کے بہت پرانے تعلقات ہیں۔ گوتم گھمبیر نے ۲۰۱۱ء تا ۲۰۱۷ء آئی پی ایل فرنچائز کولکاتا نائٹ رائڈرس کی کپتانی کی تھی جس کے بانی شاہ رخ خان ہیں۔ ۲۰۱۲ء اور ۲۰۱۴ء میں گوتم کی کپتانی میں کے کے آر نے آئی پی ایل کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ دونوں مرتبہ گمبھیر نے بیٹنگ کی تھی خاص طور پر ۲۰۱۲ء میں انہوں نے ۱۷؍ میچوں میں ۵۹۰؍ رن بنائے تھے۔ وہ کے کے آر کے سب سےزیادہ رن حاصل کرنے والے کھلاڑی رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK