Updated: May 15, 2025, 5:19 PM IST
| Washington
مشہور آئسکریم کمپنی ’’بین اینڈ جیری‘‘ کے شریک بانی بین کوہین سمیت ۶؍ افراد کو امریکی سینیٹ میں غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی میں واشنگٹن کی حمایت کے تعلق سے جاری مشاورت میںخلل پیدا کرنے کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔ بین کوہین سمیت دیگر ۶؍ افراد کو ۹۰؍ دن کی جیل کی سزا سنائی گئی ہے اور ۵۰۰؍ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
امریکی سینیٹ میں پولیس بین کوہین کو حراست میں لیتے ہوئے۔ تصویر: ایکس
’’بین اینڈجیری ‘‘آئسکریم کے شریک بانی سمیت دیگر ۶؍ افرادکو امریکی سینیٹ میں غزہ میں اسرائیلی جنگ میں واشنگٹن کی حمایت کے تعلق سے مشاورت کے دوران خلل پیدا کرنے کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔ بین کوہین اور دیگر ۶؍ افراد کو اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب امریکی محکمہ طب کے سیکریٹری رابرٹ ایف کینیڈی وفاقی طب کی ایجنسیون کے ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے تعلق سے امریکی قانون سازوں کو بیان دے رہے تھے۔ پولیس کے ذریعے پکڑے جانے کے بعد بین کوہین نے کہا کہ ’’کانگریس بم خرید کر غزہ پربمباری کر کے غریب بچوں کا قتل کر رہی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: امریکہ: ٹیکساس حراستی مرکز نے ہندوستانی ریسرچر بدر خان سوری کو رہا کر دیا
امریکی کیپیٹول کی پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ ان ۷؍ افراد کو’’ رکاوٹ بننے، تکلیف پہنچانے اور دیگر الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔‘‘ پولیس نے بین کوہین کو ’’رکاوٹ بننے، تکلیف پہنچانے اور دیگر الزامات کے تحت حراست میں لیا ہے۔ انہیں ۹۰؍ دنوں تک جیل میں رکھا جائے گا اور ان پر ۵۰۰؍ ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔‘‘ کوہین اور بین اینڈ جیری کے شریک بانی گرینڈ فیلڈ ترقی پسند فعالیت کیلئے جانے جاتے ہیں، جن میں غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیل کی کارروائیوں کی مخالفت بھی شامل ہے۔ اس ماہ کے آغاز میں فوکس نیو ز کے انٹرویو کے دوران میزبان ٹکر کارسلن نے بین کوہین، جو ایک یہودی ہیں، سے سوال کیا گیا تھا جس کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ ’’ امریکہ کا اسرائیل کے ساتھ ’’عجیب رشتہ‘‘ ہے کیونکہ واشنگٹن اسرائیل کو نسل کشی کیلئے ہتھیار فراہم کرتا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: کانز فلم فیسٹیول: افتتاحی تقریب میں، شہید فلسطینی فوٹوجرنلسٹ فاطمہ حسونہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
بین کوہین نے مزید کہا کہ ’ ’ فی الحال امریکہ کیلئے اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم دنیا کو ہتھیار فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ دنیا بھر میں امریکہ سب سے زیادہ فوجیوں والا ملک ہے اور ہم غزہ کے شہریوں کے قتل عام کی حمایت بھی کرتے ہیں۔اگر کوئی غزہ کے شہریوں کے قتل عام کے خلافمزاحمت کرتا ہے تواسے حراست میں لے لیا جاتا ہے۔ ہمارا ملک کس چیز کی حمایت کررہا ہے؟‘‘۲۰۲۱ء میں بین اینڈ جیری نے اعلان کیا تھا کہ وہ اب اسرائیل کے لائسنس یافتہ کسی بھی افراد کو مغربی کنارےاور غزہ میں آئسکریم فروخت کرنے کی اجازت نہیں دے گا کیونکہ یہ ہمارے اقدار کے غیر موافق ہوگا۔‘‘