• Wed, 31 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جرمنی: بینک میں ڈکیتی، ۳۵؍ ملین ڈالر نقدی، اور قیمتی سامان کے ساتھ چور فرار

Updated: December 31, 2025, 5:14 PM IST | Berlin

جرمنی کی ایک بینک میں ڈکیتی میں، ۳۵؍ ملین ڈالر نقدی، اور قیمتی سامان کے ساتھ چور فرار ہوگئے، چوروں نے کرسمس کی چھٹیوں کے دوران بینک والٹ میں ایک بڑا سوراخ کرکے تین ہزار سے زیادہ سیفٹی ڈپازٹ باکس توڑ دیے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

جرمنی کے نین ہوف اسٹریٹ پر جرمن ریٹیل بینک سپارکاسے کے والٹ میں چوروں نے کرسمس کی پرسکون چھٹیوں کا فائدہ اٹھایا۔ڈاکوؤں نے تین ہزار سے زیادہ سیفٹی ڈپازٹ باکس توڑ دیے۔ ڈکیتی کے دوران۳۰؍ ملین یورو مالیت کی نقدی، سونا اور زیورات چرا لیے گئے۔ پیر کو اس واقعے کا پتہ چلا جب صبح۴؍ بجے سے کچھ دیر قبل فائر الارم بجا، جس پر پولیس اور فائر بریگیڈ نے عمارت کی تلاشی لی۔ تفتیش کاروں کے والٹ تک پہنچنے پر تہہ خانے کی دیوار میں ایک بڑا سوراخ نظر آیا۔ تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ گینگ نے چھٹیاں اور ویک اینڈ والٹ کے اندر گزارے ہوں گے کیونکہ جرمنی میں گذشتہ ہفتے جمعرات اور جمعہ کو کرسمس کے لیے کاروبار بند تھے۔

یہ بھی پڑھئے: ترکی: داعش کے خلاف کارروائی میں ۳۵۷؍ مشتبہ افراد گرفتار

اس واقع پر  بینک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’کرسمس کی چھٹیوں کے دوران برانچ میں سوراخ کیا گیا اور ۳۲۵۰؍کسٹمر سیف ڈپازٹ باکس میں سے۹۵؍ فیصد سے زیادہ توڑ دیے۔‘‘ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ چور بینک میں ایک ملحقہ پارکنگ گیراج کے ذریعے داخل ہوئے اور فرار ہونے کے لیے بھی اس کا استعمال کیا۔ یہ بات کی تصدیق اس وقت ہوئی جب گواہوں نے سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات پارکنگ گیراج کے زینے پر کئی مردوں کو بڑے بیگ اٹھاتے ہوئے دیکھنے کی اطلاع دی۔پیر کی صبح جرم کے بعد فرار ہوتے وقت چوروں نے ایک ہائی پرفارمنس سیاہ آڈی آر ایس ۶؍کو اپنی گاڑی کےذریعے فرار اختیار کی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے گیراج سے نکلتے وقت اپنے چہروں کو ڈھانپ رکھا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ گاڑی کے نمبر پلیٹ ہینور کی تھی، جو گیلسن کرخن کے شمال مشرق میں۲۰۰؍ کلومیٹر سے زیادہ دور واقع ہے۔
دریں اثناء جرمن پولیس نے کہا ہے کہ اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور مشتبہ افراد اب بھی فرار ہیں۔ پولیس کے ترجمان نے اس آپریشن کا موازنہ ہالی ووڈ طرز کی ڈکیتی ’اوشنز الیون‘ سے کرتے ہوئے اس کی باریک بینی سے منصوبہ بندی اور کامیابی کی طرف اشارہ کیا۔ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’’ اس قسم کی منصوبہ بندی اور نفاذ کے لیے بہت زیادہ پیشگی معلومات او مجرمانہمہارت ہونی چاہیے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: یوکرین جنگ پر تنقید کرنے پر تقریباً ۹ ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا: روسی ارب پتی اولیگ تنکوف

تاہم منگل کو تقریباً۲۰۰؍ صارفین نے بینک کے باہر جمع ہوکر واقع کی حقیقت جاننے کیلئے نعرے بازی کی جس کے بعد داخلے کو محفوظ کر لیاگیا۔ اس کے علاوہ کئی متاثرین نے پولیس کو بتایا کہ ان کے نقصانات ان کے سیف ڈپازٹ باکس کی انشورنس مالیت سے کہیں زیادہ ہیں۔ ایک شخص جو برانچ کے باہر انتظار کر رہا تھا نے رائٹرز نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایاکہ میں کل رات سو نہیں سکا۔ ہمیں کوئی معلومات نہیں مل رہی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ۲۵؍ سال سے لاکراستعمال کر رہے ہیں اور اس میں بڑھاپے کی بچت تھی۔
جرمن بینک میں ڈکیتی نے فرانس کے پیرس میں واقع لوور میوزیم میں ڈکیتی کی یاد تازہ کر دی ہے۔ واضح رہے کہ دنیا کے سب سے زیادہ سیاحوں کی آمد والے میوزیم نے اکتوبر میں ایک حیرت انگیز ڈکیتی دیکھی جب چوروں نے لاکھوں کروڑوں کی اشیاء اور نوادرات چرا لیے۔ اس میں نپولین کی طرف سے شہنشاہ میری لوئیس کو تحفہ میں دیا ہوا ہیرے اور زمرد کا ہار، ملکہ میری امالی اور ہارٹینس سے منسلک زیورات، اور شہنشاہ یوجینی، نپولین سوم کی اہلیہ کے پہنے ہوئے موتیوں اور ہیروں کا تاج  شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK