جرمنی نے پیر کے روز گروپ اے میں سلوواکیہ کو ۰۔۶؍گول سے شکست دے کر ۲۰۲۶ء کے فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے اور کوالیفائنگ مرحلے میں اپنا دبدبہ برقرار رکھا۔
EPAPER
Updated: November 18, 2025, 6:02 PM IST | Berlin
جرمنی نے پیر کے روز گروپ اے میں سلوواکیہ کو ۰۔۶؍گول سے شکست دے کر ۲۰۲۶ء کے فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے اور کوالیفائنگ مرحلے میں اپنا دبدبہ برقرار رکھا۔
جرمنی نے پیر کے روز گروپ اے میں سلوواکیہ کو ۰۔۶؍گول سے شکست دے کر ۲۰۲۶ء کے فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے اور کوالیفائنگ مرحلے میں اپنا دبدبہ برقرار رکھا۔ جرمنی کو پہلے مقام کے لیے صرف ایک پوائنٹ کی ضرورت تھی، لیکن ٹیم نے آغاز سے ہی میچ پر گرفت بنائے رکھی۔ کپتان جوشوا کیمچ کی باکس میں درست کراس پر نک وولٹیماڈے نے مضبوط ہیڈر سے پہلا گول کیا۔ چند لمحوں بعد، سرج گنابری نے الیگزینڈر پاولووچ اور لیون گوریٹزکا کے ساتھ شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دوسرا گول کیا، جس سے جرمنی کی برتری مستحکم ہو گئی۔
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’دھرندھر‘‘ کے ٹریلر میں رنویر سنگھ کے کیریکٹر کو پوشیدہ رکھا گیا
فلورین ورٹز نے جرمنی کی کھیل کی رفتار پر گرفت مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی شاندار پاسنگ نے سلوواکیہ کی دفاعی لائن کو دو بار توڑا، پہلے لیرائے سانے کو تیسرے گول کے لیے موقع دیا اور پھر بیک پوسٹ پر ونگر کو گول میں بدل کر چوتھا گول کیا۔ دوسرے ہاف میں جرمنی نے گیند پر قابو رکھا اور سلوواکیہ کی دفاعی لائن توڑی۔ سبسٹی ٹیوٹ رِڈل باکو نے فوری طور پر پانچواں گول کیا جبکہ ۱۹؍ سالہ سن اویڈراگو نے سانے کی تیز پاسنگ پر اپنے سینئر بین الاقوامی کریئر کا آغاز کرتے ہوئے چھٹا گول کیا۔
یہ بھی پڑھئے:ڈبلیو پی ایل ۲۰۲۶ء کی نیلامی ۲۷؍ نومبر کو نئی دہلی میں ہوگی
اس فتح کے بعد جرمنی گروپ اے کی ٹاپ ٹیم بن گئی اور دسمبر میں فائنل ڈرا میں سرفہرست ٹیموں میں اپنی جگہ مستحکم کر لی۔ سلوواکیہ اب یورپ کے پلے آف میں اپنی توجہ مرکوز کرے گا تاکہ ورلڈ کپ میں واپس آ سکے۔
فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں
یورپی کوالیفائنگ میچز مکمل ہونے کے بعد اُن ۴۸ظ ٹیموں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جو ۲۰۲۶ء فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔
میزبان ممالک: امریکہ،کنیڈا، میکسیکو،افریقہ زون : الجزائر، کیپ ورڈے، مصر، گھانا، آئیوری کوسٹ، مراقش، سینیگال، جنوبی افریقہ، تیونس۔ ایشیا زون : آسٹریلیا، ایران، جاپان، اردن، قطر، سعودی عرب، جنوبی کوریا، ازبکستان ،یورپ زون : کروشیا، انگلینڈ، فرانس، ناروے، پرتگال ،اوشینیا: نیوزی لینڈ ،جنوبی امریکہ: ارجنٹائنا، برازیل، کولمبیا، ایکواڈور، پیراگوئے، یوروگوئے