انوشکا شیٹی کی فلم ’’گھاٹی‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ یہ فلم ۵؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: August 07, 2025, 7:01 PM IST | Mumbai
انوشکا شیٹی کی فلم ’’گھاٹی‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ یہ فلم ۵؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
بالآخر انتظار ختم ہوا۔ انوشکا شیٹی اپنی اگلی فلم ’’گھاٹی‘‘ سے سنیما گھروں میں واپس لوٹیں گی۔ ایک مرتبہ پھر انوشکا شیٹی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ انڈسٹری کی باصلاحیت ترین اداکارہ کیوں ہیں۔ انوشکا شیٹی نےاس فلم میں ایک غضبناک خاتون کا کردار نبھایا ہے جو اپنے خاندان کی حفاظت کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔
Queen is back 🔥🔥🔥@MsAnushkaShetty ♥️♥️♥️#Ghaati pic.twitter.com/UcqSThRGSM
— Coolie கமல் (@Universeboss111) August 6, 2025
اپنے انسٹاگرام پر فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے انوشکا شیٹی نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’اور یہ یہاں ہے، گھاٹی کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔’’گھاٹی‘‘ ۵؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو دنیا بھر کے سنیماگھروں میں ریلیز ہوگی۔‘‘ مداحوں نے ان کے پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ہارٹ کی ایموجیز شیئر کی ہیں۔
قبل ازیں ۱۲۳؍ تیلگو نے رپورٹ کیا تھا کہ رشمیکامندانا کی فلم ’’دی گرل فرینڈ‘‘ اور ’’گھاٹی‘‘ ایک ساتھ ۵؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہورہی ہیں۔ ’’گھاٹی‘‘ میں انوشکا شیٹی کے علاوہ وکرم پربھو نے بھی کلیدی کردار نبھایا ہے۔ قبل ازیں یہ فلم ۱۱؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن پروڈکشن کے کام کی وجہ سے فلم کی ریلیز ملتوی کی گئی تھی۔ اب یہ فلم ۵؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔اس فلم کو یووی کریشنس کے ذریعے پروڈیوس کیا جارہا ہے جبکہ اسے راجیو ریڈی اور سائی بابو جگر لامودی پروڈیوس کریں گے۔ گھاٹی انوشکا شیٹی اور ہدایتکار کریش جگر لامودی کی دوسری فلم ہوگی۔قبل ازیں یہ دونوں بلاک بسٹر فلم ’’ویدام‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔