فلمسازوں نے رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی فلم ’’وار ۲‘‘ کے نغمے ’’جناب عالی‘‘ کا ٹیزر ریلیز کر دیا ہے۔ نغمے کا مکمل میوزک ویڈیو یش راج اسپائی یونیورس کی فلم کو پروموٹ کرنے کی حکمت عملی کے تحت سنیما گھروں میں ہی ریلیز کیا جائے گا۔
EPAPER
Updated: August 07, 2025, 4:05 PM IST | Mumbai
فلمسازوں نے رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی فلم ’’وار ۲‘‘ کے نغمے ’’جناب عالی‘‘ کا ٹیزر ریلیز کر دیا ہے۔ نغمے کا مکمل میوزک ویڈیو یش راج اسپائی یونیورس کی فلم کو پروموٹ کرنے کی حکمت عملی کے تحت سنیما گھروں میں ہی ریلیز کیا جائے گا۔
یش راج فلمزنے آج رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی فلم ’’وار ۲‘‘کے نغمے ’’جناب عالی ‘‘کا ٹیزر ریلیز کر دیا ہے۔ ۳۰؍ سیکنڈ پر مبنی اس ٹیزر میں رتیک روشن اورجونیئر این ٹی آر کو ایک جیسے ڈانس اسٹیپس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یش راج فلمز کی ’’وار ۲‘‘ کیلئے ’’کم ہی زیادہ ہے ‘‘ (لیس از مور) مارکیٹنگ کی حکمت عملی کے تحت اس نغمے کے مکمل میوزک ویڈیو کو صرف سنیما گھروں میں ہی دکھایا جائے گا۔
#JanaabeAali already looks and sounds better than Jai Jai Shiv Shankar.
— 『Ꭺ 』 (@iluffy05) August 7, 2025
The choreography of this song is really great.
"samjheee janaab e janaab e janaab-e-aali.." the hookline is catchy too🔥🕺
So Seated for Full Version of this song in theatres.#War2 pic.twitter.com/MLFlm53Q4b
وائے آر ایف نے نغمے کے ٹیزر کے ساتھ سوشل میڈیا کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’آپ جنگ کے جس رقص کا انتظار کر رہے تھے وہ یہاں ہے۔ یہ رہا ٹیزر، جناب عالی کے مکمل میوزک ویڈیو کو صرف سنیما گھروں میں ہی ریلیز کیا جائے گا۔‘‘ متعدد صارفین نے جونیئر این ٹی آر کے ڈانس کے اسٹیپس کو پسند کیا ہے جبکہ دیگر فلم کے نغمے جے جے شیوشنکر کے بعد رتیک روشن کے پرفارمنس کو ایک مرتبہ پھر دیکھ کر خوش ہیں۔ یاد رہے کہ ’’وار ۲‘‘ ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے: فلم وار ۲؍کا ایک گیت سنیما گھر میں ہی دیکھا جاسکے گا
’’وار ۲‘‘ کی کہانی ایجنٹ کبیر (رتیک روشن ) اور ہندوستانی اسپائی جونیئر این ٹی آرکے درمیان جنگ پر مبنی ہے۔ فلم کے ٹریلر میں کیارا ایڈوانی کے کردار کی جھلک بھی دکھائی گئی تھی جنہوں نے فلم میں ایک فوجی آفیسر کا کردار نبھایا ہے۔ ’’وار ۲‘‘، ۲۰۱۹ء کی بلاک بسٹر فلم ’’وار‘‘ کا سیکوئل ہے جس میں رتیک روشن اور ٹائیگر شراف نے کلیدی کردار نبھائے تھے۔ ’’وار‘‘ اور ’’ وار ۲‘‘ کی ہدایتکاری ایان مکھرجی نے انجام دی ہے۔ یہ یش راج اسپائی یونیورس کی چھٹی فلم ہے۔