امریکی ماڈل جی جی حدید نے ایپسٹین فائلز میں اپنے اور اپنی بہن بیلا حدید کے نام آنے کے بعد اپنی خاموشی توڑی۔ یہ نام ۲۰۱۵ء میں ای میل کے تبادلے میں سامنے آئے تھے، جس میں فائنانسر اور ایک نامعلوم شخص کے درمیان گفتگو ہوئی تھی۔
EPAPER
Updated: April 06, 2026, 7:07 PM IST | New York
امریکی ماڈل جی جی حدید نے ایپسٹین فائلز میں اپنے اور اپنی بہن بیلا حدید کے نام آنے کے بعد اپنی خاموشی توڑی۔ یہ نام ۲۰۱۵ء میں ای میل کے تبادلے میں سامنے آئے تھے، جس میں فائنانسر اور ایک نامعلوم شخص کے درمیان گفتگو ہوئی تھی۔
امریکی ماڈل جی جی حدید نے ایپسٹین فائلز میں اپنے اور اپنی بہن بیلا حدید کے نام آنے کے بعد اپنی خاموشی توڑی۔ یہ نام ۲۰۱۵ء میں ای میل کے تبادلے میں سامنے آئے تھے، جس میں فائنانسر اور ایک نامعلوم شخص کے درمیان گفتگو ہوئی تھی۔
جی جی حدید نے ایپسٹین فائلز کے بارے میں کیا کہا؟
جی جی حدیدنے اس معاملے پر براہِ راست بات کی، اپنے نام فائلز میں آنے پر ابتدائی خاموشی اور جذباتی ردعمل بیان کیا۔ انسٹاگرام پر ایک صارف کے جواب میں انہوں نے لکھا:’’یہ دستاویزات پڑھ کر مجھے پیٹ میں درد سا ہوا…یہ خوفناک تھا کہ کوئی جسے آپ نے کبھی نہیں دیکھا، آپ کے بارے میں اس طرح بات کرے، خاص طور پر اس سیاق و سباق میں۔‘‘
Gigi Hadid respondeu um comentário em uma das suas últimas postagens no Instagram sobre seu nome citado nos arquivos Epstein. pic.twitter.com/WERUeLaZRc
— Gigi Hadid Brasil (@GigiHadidBR) April 4, 2026
انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں نے تب تبصرہ نہیں کیا کیونکہ میں اصلی متاثرین کی کہانیوں سے توجہ ہٹانا نہیں چاہتی، لیکن آپ کی رائے نے مجھے سمجھایا کہ شاید یہ واضح نہیں تھا اور یہ ضروری ہے کہ میں آپ کو بتاؤں میں خوشحالی میں پلی بڑھی، ہاں۔ لیکن میرے والدین نے میری حفاظت کی اور مجھے محنت کی قدر سکھائی، وہی محنت جس نے انہیں اس ملک میں لایا اور کیریئر دیا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:آئی پی ایل ۲۰۲۶ء: راجستھان رائلز تیسری فتح کی تلاش میں، ممبئی انڈینز کو واپسی کی امید
جی جی نے اپنی ماڈلنگ کے آغاز کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ’’ہم نے والدہ سے درخواست کی اور میری ماں مجھے خود نیو یارک میں ایجنسیوں کے ساتھ ملاقاتوں پر لے گئیں، دو ایجنسیوں میں سے جن میں وہ خود کام کر چکی تھیں۔ میں نے شاید ۱۰؍ ایجنسیوں سے ملاقات کی صرف مارلینز، آئی ایم جی اور شاید ایک اور ایجنسی نے مجھے کنٹریکٹ کی پیشکش کی۔ میں نے ۲۰۱۲ء میں آئی ایم جی سے سائن کیا اور اس کے بعد سے ہر لمحہ محنت کی۔ جب میرا نام ان فائلز میں آیا، تب میں تقریباً ۲۰۔۲۱؍سال کی تھی۔یہ بہت پریشان کن ہے، اور میں صاف طور پر کہنا چاہتی ہوں کہ میرا کبھی بھی اس نفرت انگیز شخص کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رہا۔
یہ بھی پڑھئے:چیتک اسکرین ایوارڈز: ’’ہوم باؤنڈ‘‘ بہترین فلم ، ’’دُھرندر‘‘ کا غلبہ
جی جی حدید کے بارے میں
جی جی حدید کا اصل نام جیلیانا نورا حدید ہے، والدہ یولانڈا حدید اور والد محمد حدید ہیں۔ وہ لاس اینجلس میں بڑی ہوئیںاور صرف دو سال کی عمر میں بیبی گیس کے ساتھ ماڈلنگ شروع کی۔ انہوں نے ۲۰۱۳ء میں آئی ایم جی ماڈلز کے ساتھ سائن کیا اور۲۰۱۴ء میں نیو یارک فیشن ویک میں آغاز کیا۔ جی جی حدید ایک مشہور امریکی سپر ماڈل اور ٹیلی ویژن شخصیات میں سے ہیں اور۲۰۱۷ء سے دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ماڈلز میں شمار ہوتی ہیں۔