• Tue, 09 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہانیہ عامر نے دپیکا پڈوکون کو خراج تحسین پیش کیا

Updated: February 24, 2025, 7:05 PM IST | Islamabad

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ میں دپیکا پڈوکون کے سین کو دہرا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Hania Amir. Photo: INN
ہانیہ عامر۔ تصویر: آئی این این

حال ہی میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے دپیکا پڈوکون کی فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘میں ان کے تعارفی سین کو دہرا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس فلم میں شاہ رخ خان نے اداکاری کی تھی۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے شانتی پریا کے طور پر دپیکا پڈوکون کا تعارفی سین دہرایا ہے۔ ہانیہ عامر راہل مشرا کی ڈیزائن کئے گئے سنہرے لباس میں شاندار نظر آرہی ہیں۔ ہانیہ عامرنےاپنی اداؤں سے اپنے مداحوں کو اپنی جانب راغب کیا۔ تاہم، صارفین کو محسوس ہوا کہ ہانیہ عامر نے ہوبہو دپیکا پڈوکون کی نقل نہیں کی۔

ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کئے گئے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر اپنی کار سے باہر نکل رہی ہیںاور اپنے مداحوں کی جانب مسکراتے ہوئے دیکھ رہی ہیں جبکہ ان کے مداح ان کا انتظار کررہے ہیں۔ ویڈیو کلپ کی شروعات اس طرح ہوتی ہے کہ اعلان کرنے والا کہہ رہا ہے کہ ’’ اب آرہی ہیں اسٹار آف دی ایوننگ، اپنے آپ میں ڈریمی گرل شانتی پریا۔‘‘ویڈیو میں جب ہانیہ عامر چلتی ہیں تو فلم ’’اوم شانتی اوم‘ ‘میں کے کے کا نغمہ ’’آنکھوں میں تیری‘‘ بجتا ہے۔ دپیکا پڈوکون نے فلم میں گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا جبکہ ہانیہ عامر نے سنہرے رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا جسے ڈیزائنر راہل مشرا نے ڈیزائن کیا تھا۔ ہانیہ عامر ریڈ کارپیٹ پر چلتے ہوئے اپنے مداحوں کو ہاتھ دکھا رہی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ہنسل مہتا کی فلم ’’شاہد‘‘ کو ۱۰؍سال مکمل، خصوصی اسکریننگ

ویڈیو پر مداحوں کا ری ایکشن 
ویڈیو پر ایک مداح نے کمینٹ کیا ہے کہ ’’ہانیہ اور ’’اوم شانتی اوم‘‘کی ان کی لت دنیا کے خلاف ہے۔‘‘دوسرے مداح نے لکھا ہے کہ ’’اتنی پیاری! صرف ان کے ڈمپلس کو دیکھئے۔‘‘تیسرے صارف نے لکھا ہے کہ ’’میں کیا دیکھ رہی ہوں۔ یہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم بنانے کی مستحق ہیں۔‘‘ تاہم، کچھ مداحوں نے محسوس کیا کہ ہانیہ عامر اور دپیکا پڈوکون میں بہت فرق ہے۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’’دپیکا کی بات ہی کچھ اور تھی۔‘‘دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ ’’شانتی کے سامنے یہ زیرو ہے۔ ‘‘ یاد رہے کہ ہانیہ عامر کو آخری مرتبہ اے آر وائی ڈجیٹل کے ڈرامے ’’کبھی میں کبھی تم‘‘ میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ فاحد مصطفیٰ کے مدمقابل تھیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK