Updated: February 06, 2026, 12:02 PM IST
| Mumbai
ہندوستان کے مشہور برانڈ تھمس اپ نے اپنا نیا گیت ’ٹیسٹ دی تھنڈر‘ ہنومانکائنڈ اور وِشال ددلانی کے ساتھ لانچ کیا ہے۔ یہ گانا تھمس اپ کی شناخت،جوش، بے باکی اور طوفانی انداز پوری شدت کے ساتھ پیش کرتا ہے۔
وشال ددلانی اور دیگر۔ تصویر:آئی این این
ہندوستان کے مشہور برانڈ تھمس اپ نے اپنا نیا گیت ’ٹیسٹ دی تھنڈر‘ ہنومانکائنڈ اور وِشال ددلانی کے ساتھ لانچ کیا ہے۔ یہ گانا تھمس اپ کی شناخت،جوش، بے باکی اور طوفانی انداز پوری شدت کے ساتھ پیش کرتا ہے۔ گانے کی روح وہی مشہور لائن ہے: ’’آج کچھ طوفانی کرتے ہیں‘‘، جو آج کے نوجوانوں کی سوچ اور توانائی سے براہِ راست جڑتی ہے۔ ہنومانکائنڈ اور وِشال ددلانی کا یہ نیا تعاون تھمس اپ کو آج کی نوجوان نسل کے اور قریب لاتا ہے۔ ہنومانکائنڈ جہاں نئے دور کے ہپ ہاپ کی بے باک توانائی لے کر آئے ہیں، وہیں وِشال ددلانی کی زوردار آواز گانے کو ہر عمر کے ناظرین سے جوڑتی ہے۔ دونوں فنکاروں کا جذبہ اور رفتار تھمس اپ کے تیز ذائقے اور طوفانی شخصیت سے پوری طرح ہم آہنگ ہے۔
ڈبلیو پی پی اوگیلوی کی تخلیق اور یونیورسل میوزک گروپ کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا یہ گیت نوجوانوں کو آج ابھی اور اپنے دوستوں کے ساتھ کچھ نیا کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ صرف ایک گیت نہیں بلکہ ایک دعوت ہےرُکنے کے بجائے آگے بڑھنے کی۔
ممبئی میں منعقد ایک خاص ایونٹ میں اس گانے کو لانچ کیا گیا، جس میں ہنومانکائنڈ اور وِشال ددلانی کے علاوہ بیزوئے شیٹھی، سُشین شیام اور وَرون گروور سمیت کئی مشہور شخصیات موجود تھیں۔ گانے کی موسیقی سُشین شیام نے دی ہے جبکہ وَرون گروور کے لکھے ہوئے ہندی بول دوستی، اتحاد اور نوجوانوں کی اجتماعی توانائی کو بیان کرتے ہیں۔ ہنومانکائنڈ کا انگریزی رَیپ گانے میں بے باک انداز شامل کرتا ہے، جو تھمس اپ کی پہچان کو مزید بہتر بناتا ہے۔ وِشال ددلانی نے کہا کہ تھمس اپ نوجوانوں سے جڑا ہوا برانڈ ہے اور اس کے لئے آواز دینا یا کام کرنا ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔
ہنومانکائنڈ نے کہا’’یہ گانا ہمارے لیے بہت آسانی سے آیا۔ جو ورژن آپ سب سن رہے ہیں، وہ اسٹوڈیو میں پہلی بار جب ہم آئے تھے، اس کے بہت قریب ہے۔ ہم نے اس کے لیے کچھ بہترین لوگ جمع کیے تھے، اور اب ہم یہاں ہیں۔‘‘
بجوئے شیٹی نے کہا کہ ’’ہم نے دیکھا کہ تھمز اپ کی دنیا کو آخرکار ہمیشہ کس نے متعین کیا ہے: کچھ محسوس کرنے کے لیے آگے بڑھنے کی ضرورت۔ فلم میں جو کچھ بھی آپ دیکھتے ہیں، وہ موسیقی کے ساتھ توانائی کو مسلسل بڑھانے کے لیے بنایا گیا ہے، تاکہ ناظرین کے ساتھ وہ توانائی برقرار رہے۔‘‘
پچھلے بیس سالوں میں پہلی بار تھمز اپ نے اپنی شکل پوری طرح بدل دی ہے۔ برانڈ نے اپنی نئی پہچان اور نیا لوگو پیش کیا ہے، جو پہلے سے کہیں زیادہ اسٹائلش، شاپ اور جدید ہے۔ یہ نیا لک اسی اعتماد اور جوش کو دکھاتا ہے جو ہمیشہ سے تھمز اپ کی پہچان رہا ہے، لیکن اب اسے بالکل نئے اور کول انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ نیا انداز آج کے نوجوانوں کی پسند اور ان کے طرزِ زندگی سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔