کارتک آرین اور سری لیلا ان دنوں اپنی آنے والی رومانٹک ڈرامہ فلم کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری انوراگ باسو کر رہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے اپ ڈیٹ شیئر کیا ہے۔
EPAPER
Updated: April 23, 2026, 1:55 PM IST | Mumbai
کارتک آرین اور سری لیلا ان دنوں اپنی آنے والی رومانٹک ڈرامہ فلم کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری انوراگ باسو کر رہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے اپ ڈیٹ شیئر کیا ہے۔
کارتک آرین کی آنے والی فلم پر ناظرین کی نظریں مرکوز ہیں۔ اس رومانوی فلم میں سری لیلا بھی اہم کردار میں ہیں۔ فلم کے بارے میں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ اس کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ اس پر حال ہی میں ہدایتکار انوراگ باسو نے وضاحت دی ہے۔ انہوں نے فلم کے پروڈکشن سے متعلق چلنے والی ان قیاس آرائیوں پر بات چیت کی اور ان دعوؤں کو مسترد کر دیا جن میں کہا جا رہا تھا کہ فلم کی شوٹنگ پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے۔ انوراگ باسو نے بتایا کہ شوٹنگ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور اسے مکمل ہونے میں ابھی کافی وقت لگے گا۔
یہ بھی پڑھئے:طبی معاملات کی وجہ سے فلم ’’راکا‘‘ میں دپیکا پڈوکون کا اسکرین ٹائم کم ہو گیا!
انوراگ باسو نے کہاکہ ابھی تو شوٹنگ شروع ہوئی ہے
ہدایت کار انوراگ باسو نے حال ہی میں ورائٹی انڈیا کے ساتھ گفتگو میں اپنی اس آنے والی فلم کی شوٹنگ کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ابھی بھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ’’میں نے اس فلم کے لیے ۴۵؍دن سے زیادہ شوٹنگ نہیں کی ہے۔ شوٹنگ ابھی ابھی شروع ہوئی ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم میں تاخیر کی کئی اور وجوہات بھی ہیں۔
پچھلے سال آیا تھا فرسٹ لک ویڈیو
انوراگ باسو کی اس رومانٹک میوزیکل فلم کا فرسٹ لک ویڈیو کارتک آرین نے پچھلے سال فروری میں شیئر کیا تھا۔ اس میں کارتک کو گٹار بجاتے ہوئے اسٹیج پر پرفارم کرتے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں انہیں ’’تو میری زندگی ہے‘‘ گاتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔ ویڈیو میں سریلیلا اور کارتک کے کچھ رومانٹک مناظر کی جھلکیاں بھی شامل تھیں۔