Updated: May 20, 2025, 9:12 PM IST
| Mumbai
پریش راول نے ’’ہیرا پھیری ۳‘‘ سے نکلنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے محسوس ہوا کہ میں یہ کردار نبھا نہیں سکتا صرف اسی لئے میں نے فیصلہ کیا۔‘‘ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کے اور ہدایتکار پریا درشن کے درمیان کوئی بھی تخلیقی تبدیلیاں نہیں تھیں۔
پریش راول۔ تصویر: آئی این این
اداکار پریش راول نے فلم ’’ہیرا پھیری ۳‘‘ سےنکلنے کے بعد اکشے کمار کے پروڈکشن ہاؤس کیپ آگ گڈ فلمز کے قانونی نوٹس جاری کرنے اور ان پر ۲۵؍ کروڑ روپے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے فلم سے نکلنے کی وجہ بیان کی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پریش راول ’’ہیرا پھیری ۳‘‘ سے نکل گئے تھے لیکن انہوں نے اپنے اس فیصلے کی کوئی مخصوص وجہ بیان نہیں کی تھی۔ مڈڈے کی رپورٹ کے مطابق پریش راول نے اپنے اس فیصلے کی حقیقی وجہ بیان کی ہے۔

فلم میں پریش راول، سنیل شیٹی اور اکشے کمار کی جوڑی کو سراہا گیا تھا۔ تصویر: آئی این این
مڈڈے سے بات چیت کرتے ہوئے پریش راول نے بتایا کہ ’’مجھے معلوم ہے کہ یہ (پریش راول کا فلم سے نکلنے کا فیصلہ) بہت سے لوگوں کیلئےحیران کن ہے۔ ہم تینوں کی جوڑی اچھی ہے جبکہ پریا درشن ہماری فلم کی ہدایتکاری کررہے تھے لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں نے فلم سے نکلنے کا فیصلہ اس لئے کیا کیونکہ مجھے آج یہ محسوس نہیں ہوتا کہ میں فلم کاحصہ ہوں۔ میں ہمیشہ یہ کہتا ہوں کہ کسی بھی چیز کیلئے نہ مت کہئے۔ کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتاہے کہ مستقبل میں کیا ہوسکتا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ہیرا پھیری ۳‘‘ چھوڑ دینے پر اکشے کمار کا پریش راول پر ۲۵؍ کروڑ کا مقدمہ
پریش راول نے یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے ہدایتکار پریا درشن اور اپنے درمیان تخلیقی تبدیلیوں یا پیسے کی وجہ سے یہ فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’مجھے پریا درشن پسند ہیں، میں ان کی عزت کرتا ہوں اور مجھے ان پر یقین ہے۔ ہم نے ماضی میں بہت سی بہترین فلمیں کی ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔ ہمارے درمیان کوئی بھی تخلیقی تبدیلیاں نہیں تھیں۔ پیسوں کا مقابلہ مداحوں کیلئے اپنی محبت اور عزت سے نہیں کیا جاسکتا ہے۔ فی الحال مجھے یہ محسوس ہوا ہے کہ یہ ایسا کردار ہے جو میں نبھانا نہیں چاہتا، بس۔‘‘