اکشے کمار کے پروڈکشن ہاؤس کیپ آف گڈ فلمز نے ’’ہیراپھیری ۳‘‘سے نکلنے پر پریش راول کے خلاف ۲۵؍ کروڑ روپے کا مقدمہ درج کیا ہے۔
EPAPER
Updated: May 20, 2025, 8:15 PM IST | Mumbai
اکشے کمار کے پروڈکشن ہاؤس کیپ آف گڈ فلمز نے ’’ہیراپھیری ۳‘‘سے نکلنے پر پریش راول کے خلاف ۲۵؍ کروڑ روپے کا مقدمہ درج کیا ہے۔
فلم ’’ہیرا پھیری ۳‘‘سے نکلنے پر اکشے کمار نے اپنے ساتھی اداکار پریش راؤل پر ۲۵؍ کروڑ روپے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز (ایچ ٹی) کی رپورٹ کے مطابق ’’اکشے کمار نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کیپ آف گڈ فلمز کے ذریعے پریش راؤل کو قانونی نوٹس جاری کیا ہے جس میں پریش راؤل کے غیر پیشہ ورانہ طرز عمل، کانٹریکٹ پر دستخط کرنے کے بعد ہیرا پھیری چھوڑ کر چلے جانے اور فلم کی شوٹنگ کی شروعات کرنے پر ۲۵؍ کروڑ روپے کے نقصان کا دعویٰ کیا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’’ریڈ ۲‘‘ اجے دیوگن کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پانچویں فلم بن گئی
ذرائع کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’پریش راول نے پیشہ وارانہ دیانت داری اور تجارتی اخلاقیات کا بالکل بھی خیال نہیں کیا۔ اگر وہ فلم نہیں کرنا چاہتے تھے تو انہیں نا کہہ دینا چاہئے تھا۔ انہیں فلم کیلئے کانٹریکٹ پر دستخط کرنے اور پروڈیوسر کے ان کے شوٹ پر اتنا پیسہ خرچ کرنے سے پہلے ہی یہ واضح کر دینا چاہئے تھا۔‘‘ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’اب وقت آگیا ہے کہ بالی ووڈ اداکار یہ سمجھ لیں کہ ہالی ووڈ کی طرح یہاں کے پروڈیوسر بھی اب کسی اداکار کی خواہش کے آگے نہیں جھکیں گے چاہے وہ فلم میں کام کریں یا نہ کریں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی اداکاری سے سجی فلم ’’وار ۲‘‘ کا ٹیزر جاری
پنک ویلا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’کیپ آف گڈ فلمز نے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے ’’ہیراپھیری ۳‘‘ کے حقوق حاصل کرلئے تھے اور فلم کا تمام قرضہ چکا دیا تھا۔ ۲۰؍ سال بعد مداحوں کیلئے ایک مرتبہ پھر ’’ہیراپھیری‘‘ کو اسکرین پر واپس لانے کیلئے کروڑوں روپے ضائع ہوئے ہیں۔ پریش راول کے غیر پیشہ وارانہ انداز کی وجہ سے فلم کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ہندی فم انڈسڑی ہالی ووڈکے راستے پر چل رہی ہے کیونکہ اب پروڈیوسرز اداکاروں کے مطالبات کو پورا نہیں کررہے ہیں۔ جدید دنیا میں ایسے حالات سے محفوظ رہنے کیلئے معاہدوں پر دستخط کی جاتی ہے۔‘‘ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’کیپ آف گڈ فلمز نے ’’او مائی گوڈ‘‘ کے تینوں اداکاروں اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول کی اجازت کے بعد ہی ’’ہیرا پھیری ۳‘‘ کیلئے تمام سرمایہ کاری کی تھی۔ دراصل ’’ہیرا پھیری ۳‘‘ کی شوٹنگ کی شروعات ٹیم کے ایک اعلانیہ ویڈیو کی شوٹنگ کیلئے جمع ہونے کے بعد ہوئی تھی۔ فلم کی ایک دن کی شوٹنگ میں بھی سرمایہ صرف ہوا تھا اور پریش راول کے اچانک فلم سے نکلنے کے فیصلے کے بعد سب کچھ ویسا کے ویسا ہی ہے۔ یہ غیر پیشہ وارانہ رویہ ہے۔ پریش راول نے فلم سے نکلنے کیلئے منطقی وجوہات بیان کی تھیں جس کی وجہ سے ٹیم مزید مایوس ہوگئی تھی۔ کسی اداکار کے غیر پیشہ وارانہ رویے کی وجہ سے کوئی پروڈیوسر کیوں مشکلات کا سامنا کرے؟ انہیں (پریش راؤل) کو فلم سے نکلنے پر ہونے والے نقصانات کی بھرپائی کرنی ہوگی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: کے کے مینن کی سپر ہٹ ویب سیریز ’’اسپیشل اوپس‘‘ سیزن ۲؍ کا ٹیزر جاری
یاد رہے کہ کچھ دنوں قبل پریش راؤل نے ’’ہیراپھیری ۳‘‘ سے نکلنے کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے فلم سے نکلنے کی درست وجہ بیان نہیں کی تھی۔ تاہم، ذرائع کی رپورٹ میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ مشہور اداکار کو محسوس ہوا ہوگا کہ فی الحال اس پروجیکٹ کاحصہ بننا ٹھیک نہیں ہے اسی لئے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہوگا۔ اس خبر کے بعد پریش راؤل کے بہت سے مداح مایوس ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھئے: ایک دن ’’تخت‘‘ ضرور بناؤں گا: کرن جوہر
اکشے کو اس بارے میں معلومات نہیں ہے
انڈیا ٹوڈے کے ساتھ اپنے انٹرویو میں سنیل شیٹی نے بتایا کہ وہ پریش راول کے فلم سے نکل جانے کے تعلق سے آگاہ نہیں تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’مجھے یہ میڈیا سے معلوم ہوا کہ پریش راول فلم سے نکل گئے ہیں۔ اکشے کمار کو بھی اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔‘‘ سنیل شیٹی، جو فی الحال ’’کیسری ویر‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، نے کہا کہ ’’مجھے اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔ یہ حیران کن ہے۔ پہلے میں نے سوچا کہ مجھے اسے (پریش راؤل) کو ٹیکسٹ کرنا چاہئے اور بعد میں محسوس ہوا کہ ان سے مل لینا چاہئے اور مل کر بات کرنی چاہئے۔ میں نے کسی سے ایک لفظ بھی نہیں کہا ہے۔ یہاں تک کہ اکشے کمار بھی نہیں جانتے کہ اصل میں کیا ہوا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: پرکاش مہرا عمدہ ہدایتکار ہی نہیں گیت کار بھی تھے
سنیل شیٹی نے مزید کہا کہ ’’ ہم فلم کے درمیان میں تھے اور یہ ہمارے لئے بڑا دھچکا ہے۔‘‘ سنیل شیٹی نے بتایا کہ ان کے بچوں نے انہیں میسج کیا تھا جس کے بعد انہیں معلوم ہوا ہے کہ پریش راول فلم سے نکل گئے ہیں۔‘‘ سنیل شیٹی نے مزید کہا کہ ’’ہم اگلے سال فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنے جارہے تھے۔ دراصل ہم نے فلم کی شوٹنگ شروع کر دی تھی۔ ہم پرومو شوٹ کر رہے تھے۔ یہ ایک بڑی تبدیلی ہوگی۔ یہ حیران کن ہے۔ میں اس بارے میں کچھ سمجھ نہیں پارہا ہوں۔ اور عطیہ اور اہان نے مجھے ۱۵؍ منٹ میں میسج بھیجا ہے اور پوچھا ’’پاپا یہ کیا ہے؟ اور میں یہاں اپنے انٹرویوز دے رہا ہو۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: سالگرہ مبارک: نواز الدین صدیقی کے متعلق ۱۲؍ غیر معروف اور دلچسپ حقائق
پریادرشن نے کیا کہا؟
پریا رشن نے کہا کہ وہ پریش راؤل کے فلم سے نکل جانے کے فیصلے کے تعلق سے آگاہ نہیں تھے اور انہوں نے پریش راول کے خلاف اکشے کمار کے کیس کی حمایت کی ہے۔‘‘ انہوں نے ہندوستان ٹائمز کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ’’مجھے نہیں معلوم کہ کیا ہوا تھا کیونکہ پریش راول نے ہمیں مطلع نہیں کیا تھا۔ فلم کی شروعات سے قبل اکشے کمار نے مجھ سے پوچھا تھا کہ میں پریش اور سنیل سے پوچھ لو اور میں نے ان سے پوچھا اور انہیں فلم میں کاسٹ کرلیا گیا۔‘‘ پریا درشن نے مزید کہا کہ ’’میرے پاس کھونے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے لیکن اکشے کمار نے فلم میں سرمایہ کاری کی تھی اور یہ ان کے اس کارروائی کی وجہ ہوسکتی ہے۔ پریش راول نے اب تک ہم سے کوئی بات نہیں کی۔‘‘