Inquilab Logo Happiest Places to Work

روس میں مزدوروں کی قلت، ہندوستانیوں کی مانگ میں اضافہ

Updated: August 25, 2025, 7:28 PM IST | New Delhi

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ نے روس میں مزدوروں کی بہت زیادہ کمی پیدا کر دی ہے اور آنے والے وقت میں طلب کے مطابق ورکرس کی دستیابی مزید کم ہونے والی ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے روس غیر ملکی مزدوروں کے کوٹے میں اضافہ کر رہا ہے اور اس کی وجہ سے روس میں ہندوستانیوں کی مانگ بڑھ گئی ہے۔

Workers.Photo:INN
مزدور۔ تصویر:آئی این این

مشینری اور الیکٹرانکس کے شعبے میں روسی کمپنیوں نے ہندوستانیوں میں اپنی دلچسپی بڑھا دی ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی تاس (ٹی اے اے ایس) سے بات  چیت کرتے ہوئے روس میں ہندوستانی سفیر ونئے کمار نے کہا کہ روس کو بڑی تعداد میں کارکنوں کی ضرورت ہے اور ہندوستان کے پاس بڑی تعداد میں ہنر مند کارکن (ہنرمند افرادی قوت) موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنیاں اب روس کے قوانین اور کوٹہ کے مطابق ہندوستانیوں کی خدمات حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت زیادہ تر ہندوستانی تعمیرات اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں کام کرنے جا رہے ہیں، لیکن مشینری اور الیکٹرانکس کی صنعتوں میں بھی مانگ بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئیے:جی ایس ٹی کی نئی شرح ۲۲؍ ستمبر سے نافذ کرنے کی تیاری

ہندوستانیوں کی ایک بڑی تعداد اس وقت روس میں کام حاصل کر رہی ہے اور مانگ پوری نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے قونصلر سروسیز پر دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔ سفیر ونئے کمار کا کہنا ہے کہ جب لوگ آتے جاتےہیں تو انہیں قونصلر خدمات کی ضرورت ہوتی ہے جیسے پاسپورٹ کی توسیع، بچے کی پیدائش، پاسپورٹ کا گم ہونا وغیرہ، اس حوالے سے ہندوستانی سفارت خانہ اور قونصل خانے اب تیاری کر رہے ہیں تاکہ کام کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو سنبھالا جا سکے۔ اس کے لیے یکاترنبرگ میں نیا قونصل خانہ کھولنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
۲۰۲۴ءمیں ہندوستانی کارکن پہلی بار روس گئے تھے۔ مزدوروں  کی کمی کی وجہ سے ہندوستانی کارکنوں کو کیلینن گراڈ فش پروسیسنگ کمپلیکس جا روڈینو میں کام ملا۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے یورال چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہ آندرے بیسیڈن نے کہا کہ اس سال۲۰۲۵ء کے آخر تک ہندوستان سے۱۰؍ لاکھ ماہرین روس پہنچ جائیں گے۔ ان میں سے بہت سے کارکن سویرڈلوسک جائیں گے، جو روس کی بھاری صنعت اور فوجی صنعتی کمپلیکس کا گڑھ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK