Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’اِٹ‘‘ کے پریکویل ’’اِٹ: ویلکم ٹو ڈیری‘‘ کا ٹریلر لانچ

Updated: May 20, 2025, 7:19 PM IST | New Delhi

مشہور ہالی ووڈ سیریز ’’اِٹ‘‘ کے پریکویل ’’اِٹ : ویلکم ٹو ڈیری‘‘کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا ہے۔یہ سیریز ایچ بی او پر ریلیز ہوگی۔ ’’اِٹ‘‘ کے پریکویل میں پینی وائز کا ظہور دکھایا جائے گا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این
مشہور ہالی ووڈ فلم ’’اٹ‘‘کے پریکویل ’’اِٹ: ویلکم ٹو ڈیری‘‘ کا ٹریلرلانچ کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کلاؤن کا ظہور کیسے ہوتا ہے جوڈیری کے ٹاؤن میں چھوٹے بچوں کے شکار کیلئے آتا ہے۔ فلمسازوں کے فلم کے ٹریلر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’وہاں چلئے جہاں ’’اٹ‘‘ کی سرے سے شروعات ہوئی تھی۔‘‘
مداحوں کا ردعمل
مداحوں نے ’’اٹ ویلم ٹو ڈیری‘‘کے پریکویل کو کافی پسند کیا ہے۔ متعدد صارفین نے کہا ہے کہ وہ سیریز کیلئے پرجوش ہیں ۔فلمسازوں نے فلم میں او جی کلاؤن بل سکارسگارڈ کے انضمام کا اعلان نہیں کیا ہے۔ تاہم، ’’اِٹ: ویلکم ٹو ڈیری‘‘ کے وکی پیڈیا کے مطابق وہ فلم میں اپنے کردار کو دہرائیں گے۔
 
 
’’اِٹ: ویلکم ٹو ڈیری‘‘
یاد رہے کہ ’’اِٹ: ویلکم ٹو ڈیری‘‘۱۹۶۰ء پر فلمائی گئی ہے جس میں پینی وائز کے ظہور کو دکھایا جائے گا۔ اس فلم میں جوان آدپو، کریس چاک، تیلور پیج، جیمس ریمر اوراسٹیفن ریڈر نے اہم کردار نبھائے ہیں۔ یہ سیریز ایچ بی او پر ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK