ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد اعتراف کیا ہے کہ ٹی۲۰؍ سیریز میں شاندار آغاز کے باوجود ٹیم ٹیسٹ فارمیٹ میں اس تسلسل کو برقرار نہ رکھ سکی۔
EPAPER
Updated: March 08, 2026, 6:09 PM IST | Perth
ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد اعتراف کیا ہے کہ ٹی۲۰؍ سیریز میں شاندار آغاز کے باوجود ٹیم ٹیسٹ فارمیٹ میں اس تسلسل کو برقرار نہ رکھ سکی۔
ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد اعتراف کیا ہے کہ ٹی۲۰؍ سیریز میں شاندار آغاز کے باوجود ٹیم ٹیسٹ فارمیٹ میں اس تسلسل کو برقرار نہ رکھ سکی۔
پرتھ کے تاریخی واکا گراؤنڈ پر کھیلے گئے پنک بال ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ۱۰؍ وکٹوں سے شکست کے بعد پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں ہرمن پریت نے کہا کہ ’’ہم نے دورے کا آغاز بہت اچھا کیا تھا اور ٹی۲۰؍ میچوں میں بہترین کرکٹ کھیلا، لیکن بدقسمتی سے ہم اس رفتار کو ٹیسٹ میں برقرار نہیں رکھ سکے۔ مجموعی طور پر یہ ایک اچھی سیریز تھی اور آسٹریلیا میں کھیلنا ہمیشہ ایک بہترین تجربہ ہوتا ہے۔‘‘
کپتان نے ملٹی فارمیٹ سیریز اور خاص طور پر پنک بال ٹیسٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے چیلنجز کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ہندوستانی ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے مزید مواقع ملیں گے تاکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ اس میچ کی اسٹار کھلاڑی ثابت ہوئیں، جنہوں نے پہلی اننگز میں ۱۲۹؍ رنز بنانے کے ساتھ ساتھ میچ میں مجموعی طور پر۶؍ وکٹ بھی حاصل کئے ۔
پہلی اننگز میں ہندوستان۱۹۸؍ رنز پر ڈھیر ہو گیا، جواب میں آسٹریلیا نے ۳۲۳؍ رنز بنا کر برتری حاصل کی۔دوسری اننگز میں ہندوستانی ٹیم دوسری اننگز میں بھی مشکلات کا شکار رہی اور صرف ۱۴۹؍ رنز بنا سکی۔ ہندوستان کی جانب سے پراتیکا راول نے سب سے زیادہ ۶۳؍ رنز بنائے۔ آسٹریلیا کو جیت کے لیے صرف ۲۵؍ رنز کا ہدف ملا جو انہوں نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔
یہ بھی پڑھئے:انسٹاگرام پر وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی شادی کا ویڈیو ریکارڈ بنانے میں کامیاب
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال: دوحہ میں ہونے والی آئی سی سی کی اہم میٹنگ ملتوی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے خطے میں بڑھتی ہوئی سیکوریٹی کشیدگی کے پیشِ نظر قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شیڈول اپنی سالانہ میٹنگ کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔ یہ اہم اجلاس ۲۵؍ سے ۲۷؍ مارچ ۲۰۲۶ ءتک دوحہ میں منعقد ہونا تھا، تاہم سیکوریٹی خدشات نے آئی سی سی کو پروگرام تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ فائنل: ہندوستانی خواتین ٹیم نے ٹیم انڈیا کا حوصلہ بڑھایا
ذرائع کے مطابق، مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی اور فضائی سفر کی غیر یقینی صورتحال اس فیصلے کی بنیادی وجہ بنی۔ آئی سی سی نے تمام رکن ممالک کو مطلع کیا ہے کہ میٹنگ اب اپریل ۲۰۲۶ء میں منعقد ہونے کا امکان ہے، تاہم تاحال حتمی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اب یہ میٹنگ دوحہ کے بجائے کسی دوسرے محفوظ ملک (ممکنہ طور پر انگلینڈ یا جنوبی افریقہ) میں منتقل کی جا سکتی ہے۔