شہر کے نارپولی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک۱۵؍ سالہ لڑکی کی مسخ شدہ لاش برآمد ہونے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی جس کے خلاف مقامی افراد میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
EPAPER
Updated: March 09, 2026, 11:20 AM IST | khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi
شہر کے نارپولی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک۱۵؍ سالہ لڑکی کی مسخ شدہ لاش برآمد ہونے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی جس کے خلاف مقامی افراد میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
شہر کے نارپولی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک۱۵؍ سالہ لڑکی کی مسخ شدہ لاش برآمد ہونے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی جس کے خلاف مقامی افراد میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ لڑکی گزشتہ کئی دنوں سے لاپتہ تھی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق لڑکی کے والد پیشے سے پک اَپ گاڑی چلاتے ہیں اور ان کی بیٹی دسویں جماعت کی طالبہ تھی۔ یکم مارچ کو وہ حسب ِ معمول گھر سے رفع حاجت کے لیے نکلی تھی، لیکن کافی دیر گزرنے کے باوجود واپس نہیں لوٹی۔ بیٹی کے گھر نہ آنے پر اہل خانہ کو تشویش ہوئی اور انہوں نے مختلف مقامات پر اس کی تلاش شروع کی، مگر اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ آخرکار اہلِ خانہ نے نارپولی پولیس اسٹیشن پہنچ کر لڑکی کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی، جس کے بعد پولیس نے اس کی تلاش شروع کر دی۔ تاہم کئی دن گزرنے کے باوجود لڑکی کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکی۔ اس دوران لڑکی کے والدین مسلسل پولیس اسٹیشن کے چکر لگا کر اپنی بیٹی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھئے: گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کیخلاف ’چولہا جلاؤ‘احتجاج
اسی دوران۴؍مارچ کو پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک پہاڑی کے قریب ایک نامعلوم لڑکی کی لاش پڑی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور شناخت کیلئے لڑکی کے والدین کو بھی وہاں بلایا گیا۔ والدین نے لاش دیکھ کر اس کی شناخت اپنی بیٹی کے طور پر کی۔ پولیس نے موقع پر پنچنامہ مکمل کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ممبئی کے جے جے اسپتال بھیج دیا ہے۔ اہلِ خانہ نے الزام لگایا ہے کہ لڑکی کے ساتھ کوئی سنگین واردات پیش آئی اور بعد میں اسے قتل کر دیا گیا۔
تاہم نارپولی پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو فارنسک جانچ اور وسرا رپورٹ کے لیے بھیجا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی یہ واضح ہو سکے گا کہ آیا لڑکی کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا یا نہیں۔ اس افسوسناک واقعے کے خلاف مقامی شہریوں میں شدید ناراضی پائی جا رہی ہے۔ شہریوں نےسنیچر کی دیر شام اجمیر نگر سے نارپولی پولیس اسٹیشن تک احتجاجی مارچ نکال کر لڑکی کو انصاف دلانے اور ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔