ساجد ناڈیا والا کی فلم "ہاؤس فل ۵" آج سنیما گھروں میں اپنی ریلیز سے چند گھنٹے قبل پائریسی سائٹس پر لیک ہوگئی- یہ فلم جن پائریسی سائٹس پر لیک ہوئی ہے ان میں مووی زیلا، تمل راکرز، مووی رولرز اور دیگر شامل ہیں-
EPAPER
Updated: June 06, 2025, 6:37 PM IST | Mumbai
ساجد ناڈیا والا کی فلم "ہاؤس فل ۵" آج سنیما گھروں میں اپنی ریلیز سے چند گھنٹے قبل پائریسی سائٹس پر لیک ہوگئی- یہ فلم جن پائریسی سائٹس پر لیک ہوئی ہے ان میں مووی زیلا، تمل راکرز، مووی رولرز اور دیگر شامل ہیں-
۲۰۲۵ء کی متوقع فلموں میں سے ایک ساجد ناڈیا والا کی فلم "ہاؤس فل ۵" آج ریلیز ہوچکی ہے- تاہم، ریلیز سے چند گھنٹے قبل یہ فلم مختلف غیر قانونی پلیٹ فارمز پر لیک ہوگئی تھی-
کچھ "ہاؤس فل ۵" کے بارے میں
"ہاؤس فل" فرنچائز کی پانچویں فلم کی ہدایتکاری ترن منسوخانی نے کی ہے جبکہ اس میں اکشے کمار، جیکلین فرنانڈیز، ابھیشیک بچن، رتیش دیشمکھ، دینو موریہ، جیکی شراف، سنجے دت اور دیگر نے اداکاری کی ہے-
یہ بھی پڑھئے: سورج بڑجاتیہ کی اگلی فلم میں آیوشمان کھرانہ اور شروری نظر آئیں گے
"ہاؤس فل ۵" کن پلیٹ فارمز پر لیک ہوئی ہے
فلم کی ریلیز سے قبل اس کا پائریٹیڈ ورژن مختلف غیر قانونی ویب سائٹس پر موجود تھا- یہ فلم مختلف سائٹس جیسے فیملی زیلا، مووی رولر، تمل راکرز اور ٹیلگرام وغیرہ پر مختلف ریزولیوشن جیسے ۲۶۰ پکسل، ۳۶۰ پکسل، ۷۲۰ پکسل اور ۱۰۸۰ پکسل میں لیک ہوئی تھی- فلم کے لیک ہونے کے بعد "ہاؤس فل ۵ مووی ڈاون لوڈ"، "ہاؤس فل ۵ مووی ڈاون لوڈ ایچ ڈی"، "ہاؤس فل ۵ تمل راکرز"، "ہاؤس فل ۵ ٹیلگرام لنکس"، "ہاؤس فل ۵ فیملی زیلا" جیسے ٹیگس سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے تھے-
اس فلم کو پائریسی سائٹس پر کیوں نہیں دیکھنا چاہئے
پائریسی سائٹس پر اس فلم کو دیکھنے پر آپ کی ڈیوائس مالویئر اور وائرس کا نشانہ بن سکتی ہے- پائریسی سائٹس پر فلم دیکھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے سے آپ کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے- پائریسی سائٹس پر اکثر صارفین سے ان کی ذاتی اور مالی تفصیلات مانگی جاتی ہے جس سے وہ اسکیم یا فراڈ کا نشانہ بن سکتے ہیں- سنیما سے رغبت رکھنے والے افراد کے نزدیک پائریسی سائٹس پر فلموں کی آڈیو اور ویڈیو کوالیٹی خراب ہوتی ہے-