’’ہاؤس فل ۵‘‘ کا نیا نغمہ ’’دل نادان‘‘ ریلیزکردیا گیا ہے۔ اس نغمے کو کمار نے لکھا ہے اور وہائٹ نوائس کلیکٹیوز نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس نغمے کومدھوبنتی باگچی اور سونتو مکھرجی نے گایا ہے۔
EPAPER
Updated: May 15, 2025, 6:03 PM IST | Mumbai
’’ہاؤس فل ۵‘‘ کا نیا نغمہ ’’دل نادان‘‘ ریلیزکردیا گیا ہے۔ اس نغمے کو کمار نے لکھا ہے اور وہائٹ نوائس کلیکٹیوز نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس نغمے کومدھوبنتی باگچی اور سونتو مکھرجی نے گایا ہے۔
یو یو ہنی سنگھکے نغمے ’’لال پری‘‘ کے ریلیز ہونے کے بعد فلمسازوں نے ’’ہاؤس فل ۵‘‘ کا دوسرا نغمہ ’’دل ناداں‘‘ جاری کیا ہے جس میں اکشے کمار، ابھیشیک بچن، رتیش دیشمکھ ، جیکلین فرنانڈیز، نرگس فخری اور سونم باجوہ کو دکھایا گیا ہے۔ اس نغمے کو مدھوبنتی باگچی اور سونمتو مکھرجی نے گایا ہے۔ اسے کمار نے لکھا ہے اور وہائٹ نوائس کلیکٹیوز نے پروڈیوس کیا ہے۔
اکشے کمار نے اپنے انسٹاگرام پر نغمے کا میوزک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’ تھس دل جسٹ گوٹ اے بیوفا ٹویسٹ۔‘‘’’دل ناداں‘‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: نیٹ فلکس نے ’’وینزڈے‘‘ سیزن ۲؍ کا پہلا پوسٹر جاری کیا
کچھ ’’ہاؤس فل ۵‘‘ کے بارے میں
’’ہاؤس فل ۵‘‘ کی ہدایتکاری ترن منوسخانی نے کی ہے جس میں سنجے دت، جیکی شروف، نانا پاٹیکر، چترانگدا سنگھ، فردین خان، چنکی پانڈے، جونی لیور، شریاس تلپڈے، دینو موریہ، رنجیت، سندریہ شرما، نکیتن دھیر اور اکشدیپ سابر نظر آئیں گے۔ یہ فلم ۶؍ جون ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔