نیٹ فلکس نے اپنی متوقع سیزیز ’’وینز ڈے ‘‘ کے سیزن ۲ کا فرسٹ لُک جاری کیا ہے۔ یاد رہے کہ وینز ڈے کا سیزن ۲ ۶؍ اگست ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگا۔
EPAPER
Updated: May 15, 2025, 5:24 PM IST | Mumbai
نیٹ فلکس نے اپنی متوقع سیزیز ’’وینز ڈے ‘‘ کے سیزن ۲ کا فرسٹ لُک جاری کیا ہے۔ یاد رہے کہ وینز ڈے کا سیزن ۲ ۶؍ اگست ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگا۔
نیٹ فلکس نے اپنی مشہور سیریز ’’ویز ڈے‘‘ کا فرسٹ لُک جاری کیا ہے۔ نیٹ فلکس نے ۲۰۲۵ء کے اپنے اپ فرنٹس پریزینٹیشن کے تحت ’’وینز ڈے‘‘کا نیا لک جاری کر کے مداحوں کو پرتجسس کر دیا ہے۔ اگلے ماہ ٹی یو ڈی یو ایم کی تقریب میں ’’وینز ڈے‘‘ کے سیزن ۲ کا ٹریلر جاری کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ نیٹ فلکس کو ’’وینز ڈے‘‘ کے سیزن ون کو ریلیز کرنے کیلئے تین سال سے زیادہ کا عرصہ درکارہوا تھا اور ریلیز ہونے کے بعد یہ نیٹ فلکس کے ہٹ شوز میں سے ایک بن گیا تھا۔ اب یہ دیکھنا ہے کہ کیا ’’وینز ڈے کا سیزن ۲‘‘ سیریز کے سیزن ون کو مات دے سکے گا یا نہیں۔ پرانی کاسٹ کی واپسی اور نئے ایڈیشن کے ساتھ وینز ڈے کا یہ سیزن بھی نیٹ فلکس کیلئے بڑی کامیابی ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے: ’’تری مورتی‘‘ کی واپسی، ’’کنگ‘‘ کی کاسٹ میں جیکی شروف بھی شامل
’’وینز ڈے‘‘ کے سیزن ۲؍ میں گومیز اور مورٹیکا ایڈمز کی بیٹی وینز ڈے کی نیور مور اکیڈمی میں واپسی ہوگی جہاں وہ اپنی دوست اور روم میٹ اینیڈ سنکلیئر (ایما مائرز) سے ملتی ہے۔ ’’وینزڈے‘‘ کے سیزن ون میں وینز ڈے کے کردار پر زیادہ توجہ دی گئی تھی اور دیگر کرداروں کو زیادہ توجہ نہیں دی گئی تھی۔ ’’وینز ڈے سیزن ۲‘‘ ۶؍ اگست ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگا۔ یاد رہے کہ وینز ڈے کا سیزن ون ۲۳؍ نومبر ۲۰۲۲ء کو ریلیز ہوا تھا۔