• Fri, 28 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان کی پہلی مس یونیورس سشمیتا کو اس وقت کتنی نقدرقم اور کون سے انعامات ملے تھے!

Updated: November 28, 2025, 5:59 PM IST | Mumbai

سشمیتا سین کی۱۹۹۴ء میں مس یونیورس کی تاریخی جیت نقد اور انعامات میں ایک بڑے انعامی پیکیج کے ساتھ آئی تھی۔ ہندوستان کی پہلی مس یونیورس نے انعامی رقم میں کتنی رقم جیتی تھی ، یہ ہیں اس کی تفصیلات

Sushmita Sen.Photo:INN
سشمیتا سین۔ تصویر:آئی این این

مس یونیورس۲۰۲۵ء کو ایک نیا فاتح مل گیا ہے۔ میکسیکو کی نمائندگی کرنے والی فاطمہ بوش کو۷۴؍ویں مس یونیورس کے فائنل میں تاج پہنایا گیا۔  ہندوستان  کی منیکا وشواکرما ٹاپ ۱۲؍ میں جگہ بنانے سے محروم رہیں، وہ بکنی راؤنڈ کے بعد باہر ہو گئیں۔ اس سے قبل  ہندوستان کی  ہرناز سندھو نے یہ ٹائٹل جیتا تھا، وہ سشمیتا سین (۱۹۹۴ء) اور لارا دتہ (۲۰۰۰ء) کے بعد ایسا کرنے والی تیسرے ہندوستانی بنی تھیں۔ ہر سال، جیتنے والوں کو انعامی رقم، لگژری قیام، تنخواہ اور بہت کچھ دیا جاتا ہے۔ ہندوستان کی پہلی مس یونیورس سشمیتا سین نے انعامی رقم میں کتنی رقم جیتی تھی؟
ہندوستان کی پہلی مس یونیورس سشمیتا سین کی انعامی رقم
 سشمیتا سین کو۲۱؍ مئی۱۹۹۴ء کو ہندوستان کی پہلی بار مس یونیورس کا تاج پہنایا گیا۔ آج اسے ۳۱؍ سال ہوچکے ہیں، ان کے پرستار اور مقابلہ حسن کے خواہشمند اکثر ان دنوں کو یاد کرتے ہیں  جب انہوں  نے انعامی پیکیج جیتا تھا جس میں ۲۲۵۰۰۰؍  نقد رقم ور دیگر انعام  شامل تھے۔  انعامی پیکیج میں نقد اور مختلف فوائد دونوں شامل ہیں، بشمول لاس اینجلس میں ایک لگژری اپارٹمنٹ میں ایک سال کی رہائش، ایک نئی اسپورٹس کار، ایک مِنک کوٹ، ایک ڈیزائنر الماری  اور سونے اور ہیرے کے زیورات وغیرہ وغیرہ ۔ انہیں ماڈلنگ کے منافع بخش معاہدے اور مصنوعات  کی تشہیر کے مواقع بھی ملے۔ 

یہ بھی پڑھئے:ہانگ کانگ :آتشزدگی سانحہ میں اب تک ۱۲۸؍افراد ہلاک، ۷۹؍ زخمی، ۲۰۰؍ لاپتہ

 مس یونیورس جیتنے والوں کو مس یونیورس آرگنائزیشن سے ان کی تاجپوشی کے سال کے لیے تنخواہ ملتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، سشمیتا کو ۵۰؍ہزار امریکی ڈالرس کی علیحدہ تنخواہ دی گئی تھی جو کہ تقریباً ۱۵۶۸۵۰۰؍  روپے (۱۹۹۴ء کی زر مبادلہ   کے  تحت ) ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے:سری لنکا نے پاکستان کو قریبی مقابلے میں ۶؍ رن سے شکست دے دی

 سشمیتا سین کا مس یونیورس جیتنے والا جواب
 مس یونیورس میں سوال و جواب کا سیشن اکثر حتمی فاتح کا تعین کرتا ہے۔۱۸؍ سالہ سشمیتا سین کو ایک سوال کے ساتھ چیلنج کیا گیا تھا: ’’آپ کے لیے عورت ہونے کا جوہر کیا ہے؟‘‘ اور سشمیتا نے جو جواب  دیا  ،جس سے یہ  باوقار تاج انہیں ملا، وہ یہ تھا’’میرے خیال میں عورت ہونا خدا کا تحفہ ہے جس کی ہم سب کو قدر کرنی چاہیے۔ بچے کی اصل ماں   ایک عورت ہے۔ اور عورت وہ ہے جو پیار بانٹتی ہے اور جو مرد کو   دکھاتی ہے کہ محبت، دیکھ بھال اور بانٹنا سب کچھ ہے۔ یہی عورت کا جوہر ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK