رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی اداکاری سے سجی فلم ’’وار ۲‘‘ کا ٹیزر جاری
Updated: May 20, 2025, 2:35 PM IST
| Mumbai
رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی اداکاری سے سجی فلم ’’وار ۲‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلمسازوں نے جونیئر این ٹی آر کی سالگرہ کے موقع پر یہ ٹیزر جاری کیا ہے۔ یاد رہے کہ ’’وار ۲‘‘ ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ہندی، تیلگو اور تمل زبان میں ریلیز ہوگی۔
تصویر: آئی این این
ایان مکھرجی کی فلم ’’وار ۲‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلمسازوں نے جونیئر این ٹی آر کی سالگرہ کے موقع پر اس سال کی متوقع فلم ’’وار ۲‘‘کا ٹیزر جاری کیا ہے۔ فلم میں رتیک روشن راء ایجنٹ میجر کبیر دھالیوال کے اپنے کردار کو دہرائیں گے اور جونیئر این ٹی آر ویلن کا کردار نبھائیں گے۔
’’وار ۲‘‘ کے ٹیزر میں کیا ہے؟ ’’وار ۲‘‘کے ٹیزر کی شروعات جونیئر این ٹی آر کی آواز سے ہوتی ہے کیونکہ وہ رتیک روشن سے ملنے کیلئے بے تابی کا اظہا ر کرتے ہیں جنہیں وہ ’’ہندوستان کے بہترین فوجی اور راء کے بہترین ایجنٹ‘‘ قرار دیتے ہیں۔ تاہم، وہ کبیر کی ہر حرکت پر نظر رکھتے ہیں اور کبیر ان کی موجودگی سے بے خبر رہتے ہیں۔ بعد ازیں جونیئر این ٹی آر کہتے ہیں ’’آپ مجھے نہیں جانتے لیکن آپ جلد ہی مجھے جان جائیں گے۔‘‘ پھر وہ ایک دھماکے کا اشارہ دیتے ہیں۔ فلم میں رتیک روشن اور کیارا ایڈوانی کے درمیان کیمسٹری کا بھی اشارہ دیا گیا ہے۔ ٹیزر کا اختتام جونیئر این ٹی آر کے یہ کہنے سے ہوتا ہے ’’جنگ کیلئے تیار رہئے۔‘‘
رتیک روشن نے جونیئر این آر کا استقبال کیا رتیک روشن نے بھی اپنے ایکس پوسٹ پر فلم کا ٹیزر شیئر کیا ہے اور اپنے انداز میں ٹیم میں جونیئر این ٹی آر کا استقبال کیا ہے۔
انہوں نے فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’ اور اس کی شروعات ہوگئی۔ ’’وار ۲‘‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ہندی، تیلگو اور تمل زبان میں ریلیز ہوگی۔‘‘ انہوں نے ایان مکھرجی، کیارا ایڈوانی اور یش راج اسپائی یونیورس کو بھی ٹیگ کیا ہے۔
This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience
and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree
to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK