• Fri, 04 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رتیک روشن ’’لارڈ آف دی رنگز‘‘ میں نظر آسکتے ہیں

Updated: August 29, 2024, 7:26 PM IST

’’لارڈ آف دی رنگز: دی رنگز آف پاور‘‘ کے مصنف جے ڈی پینے نے کہا کہ اگر مستقبل میں رتیک روشن کی شخصیت سے میل کھانے والا کوئی کردار آئے گا تو ہم رتیک کو ضرور کاسٹ کریں گے۔ ان کی شخصیت غیر معمولی ہے۔

Hrithik Roshan. Photo: INN
رتیک روشن۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ شائقین طویل عرصے سے چاہتے ہیں کہ رتیک روشن ہالی ووڈ کی کسی فلم میں اپنی اداکاری اور وجاہت کے جلوے بکھیریں۔ اس ضمن میں رتیک روشن نے کافی عرصہ قبل تبصرہ بھی کیا تھا۔ ہندوستان ٹائمز کے ساتھ بات چیت کے دوران رتیک نے کہا تھا کہ ’’مجھے اب تک ہالی ووڈ کی جانب سے موصول ہونے والے کرداروں میں کچھ پسند نہیں آیا ہے۔ اگر اسکرپٹ اچھی ہے تو میں ہالی ووڈ فلموں میں ضرور کام کروں گا۔‘‘ اب خبریں ہیں کہ شائقین رتیک روشن کو جلد ہی کسی ہالی ووڈ پروجیکٹ میں دیکھ سکتے ہیں!

یہ بھی پڑھئے: ایان مکھرجی ’’دھوم ۴‘‘ کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دے سکتے ہیں

پنک ولا کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ’’دی لارڈ آف دی رنگز‘‘  کے میکرز نے اپنی فرنچائز میں ایک کردار کیلئے رتیک روشن کو کاسٹ کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ مذکورہ ویب سائٹ کے ساتھ بات چیت کے دوران ’’لارڈ آف دی رِنگز: دی رِنگز آف پاور‘‘ کے شو رنر اور مصنف جے ڈی پینے نے کہا کہ، ’’پچھلی بار جب میں ممبئی میں تھا، ہم نے رتیک (روشن) سے ملاقات کی تھی۔ وہ غیر معمولی شخصیت کے مالک ہیں۔ اگر ان کی شخصیت کی مناسبت سے کوئی کردار ہوگا تو ہم انہیں ضرور کاسٹ کریں گے۔ اس سیریز میں ان کے کام کرنے کے مواقع موجود ہیں۔‘‘
دیگر اداکاروں کو کاسٹ کرنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے سیریز کے سیزن ۲؍ میں ہندوستانی اداکاروں کو کاسٹ کیا ہے۔ گیوی سنگھ چیراحیرت انگیز اداکار ہیں۔ وہ ۲؍ ایپی سوڈ میں آپ کو نظر آئیں گے۔‘‘ خیال رہے کہ ’’دی رِنگز آف پاور: سیزن ۲‘‘ کے پہلے ۳؍ ایپی سوڈ ۲۹؍ اگست کو امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوں گے ۔ اس میں چارلی وِکرز، مورفیڈ کلارک، رابرٹ آرامیو، اور اسماعیل کروز کورڈووا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK