مشہور اداکار رتیک روشن نے ویر داس کے شو ’’فول والیوم‘‘ کو اب تک کا بہترین اسٹینڈ اپ شو قرار دیا ہے۔ رتیک روشن نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ ’’ میں نے صرف ویر داس کی تعریف کرنے کیلئے انسٹاگرام دوبارہ انسٹال کیا ہے۔‘‘
EPAPER
Updated: July 22, 2025, 9:03 PM IST | Mumbai
مشہور اداکار رتیک روشن نے ویر داس کے شو ’’فول والیوم‘‘ کو اب تک کا بہترین اسٹینڈ اپ شو قرار دیا ہے۔ رتیک روشن نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ ’’ میں نے صرف ویر داس کی تعریف کرنے کیلئے انسٹاگرام دوبارہ انسٹال کیا ہے۔‘‘
بالی ووڈ کے سپر اسٹار رتیک روشن نے کامیڈین اور اداکار ویر داس کو ان کی حالیہ نیٹ فلکس فلم ’’فول والیوم‘‘ کی تعریف کی اور اسے ’’اب تک کا بہترین شو‘‘ قرار دیا ہے۔ ویر داس کی تعریف کرتے ہوئے رتیک روشن نے کہا کہ انہوں نے صرف عوامی طور پرویر داس کی تعریف کرنے کیلئے انسٹاگرام دوبارہ انسٹال کیا ہے۔ یاد رہے کہ ویر داس نے ۲۰۲۴ء میں انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی کامیڈین کے طور پر تاریخ رقم کی تھی۔ وہ ’’فول والیوم‘‘ کے ذریعے دوبارہ پردۂ سیمیں پر واپس آئے ہیں۔ یہ خصوصی شو، جسے گزشتہ جمعہ کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا تھا، اپنے طرز تحریر، ثقافتی مشاہدے اور طنز و مزاح سے صارفین کی توجہ کامرکز بنا ہے۔ رتیک روشن نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ویر داس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’انہوں نے انسٹاگرام کو صرف اس لئے دوبارہ انسٹال کیا ہے کیونکہ وہ یہ کہنا چاہتے تھے کہ ویر داس کا ’’فول والیوم‘‘ اب تک کا سب سے بہترین اسٹینڈ اپ شو ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: انوراگ کشیپ اور بوبی دیول کی فلم ’’بندر‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری
رتیک روشن نے مزید لکھا ہے کہ ’’مجھے انسٹاگرام دوبارہ انسٹال کرنا پڑا کیونکہ مجھے یہ کہنا تھا۔ ویر داس کا ’’فول والیوم‘‘ اب تک کا بہترین اسٹینڈ اپ شو ہے۔‘‘ ویر داس نے رتیک روشن کی تعریف اور تعاون کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا ہےاور کہا کہ زندگی، دن، مہینوں اور برسوں سے بنتی ہے۔‘‘ ویر داس نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’زندگی، دنوں، مہینوں اور برسوں سے بنتی ہے۔ روشنی پھیلانے اور ہمیشہ خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرنے کیلئے شکریہ رتیک۔ میں تمہیں بہت پسند کرتا ہوں۔‘‘ اس درمیان رتیک روشن نے اپنی اگلی فلم ’’وار ۲‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے جس میں کیارا ایڈوانی اورجونیئر این ٹی آر نے بھی اداکاری کی ہے۔ قبل ازیں رتیک روشن نے اپنے انسٹاگرام پر شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد کی تصاویر شیئر کی تھیں۔ یاد رہے کہ ’’وار ۲‘‘ کی ہدایتکاری ایان مکھرجی نے انجام دی ہے۔