Inquilab Logo

رتیک روشن کی ’’وار۲‘‘ ۲۰۲۵ء میں یوم آزادی پرریلیز ہوگی

Updated: November 29, 2023, 5:24 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

فلم’ وار‘ میں جونیئر این ٹی آر ویلن کے کردار میں جبکہ رتیک روشن کبیر کے کردار میں نظر آئیں گے۔

Hrithik Roshan and Jr NTR. Photo: INN
رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر۔ تصویر : آئی این این

فلمساز ایان مکھرجی نے ’ وار ۲‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیاہے۔ جو افراد فلم ’وار‘ کے سیکویل کے منتظر ہیں انہیں ۲۰۲۵ء تک انتظار کرنا ہوگا۔ رتیک روشن کی مرکزی کردار والی فلم ’وار‘ کی فرنچائزی فلم ’وار۲‘ ۲۰۲۵ء میں یوم آزادی پر ریلیز ہوگی۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس فلم سے جونیئر این ٹی آر بالی ووڈ میں اپنے کرئیرکا آغاز کریں گے۔
فلم ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ ’’وائے آر ایف نے ’’وار ۲ ‘‘ ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا : یوم آزادی ۲۰۲۵ء۔ چھٹی فلم یش راج فلمز اسپائے یونیورسے۔ باکس آفس پر تباہی مچانے کیلئے تیار ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ءہے۔ ڈائریکٹر ایان مکھرجی۔ پروڈیوس بائے وائے ایف آر۔‘‘


فلم ’وار‘ میں رتیک روشن نے راایجنٹ ’کبیر‘کا کردار ادا کیاتھا۔ فلم میں ٹائیگر شروف اور وانی کپور بھی تھیں۔ جبکہ فلم کو سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ ’وار‘ باکس آفس پر کافی سپرہٹ ثابت ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK