Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہیورن رِچ لسٹ: تفریحی دنیا کے امیر ترین ستاروں میں شاہ رخ خان ۹؍ ویں نمبر پر

Updated: March 07, 2026, 6:21 PM IST | Mumbai

تفریح اور کھیل کی دنیا اب صرف شہرت یا معاوضوں تک محدود نہیں رہی بلکہ یہ ایک بڑے کاروباری نظام میں تبدیل ہو چکی ہے۔ Hurun Global Rich List 2026 کی تازہ فہرست سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلم سازوں، موسیقاروں اور کھلاڑیوں نے اپنی شہرت کو کاروباری سلطنتوں میں بدل دیا ہے۔ اس فہرست میں جارج لوکس سب سے امیر تفریحی شخصیت کے طور پر سامنے آئے ہیں جبکہ واحد ہندوستانی تفریحی شخصیت شاہ رخ خان ۹؍ ویں نمبر پر ہیں۔

Shah Rukh Khan Photo: INN.
شاہ رخ خان۔ تصویر: آئی این این۔

دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرستوں میں ماضی میں زیادہ تر ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان اور بڑے صنعت کار شامل ہوتے تھے، لیکن اب تفریح اور کھیل کے شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی نمایاں طور پر اس فہرست میں جگہ بنا رہی ہیں۔ ۲۰۲۶ء کی Hurun Global Rich List کے مطابق، متعدد فنکار اور کھلاڑی اب صرف اداکاری، موسیقی یا کھیل تک محدود نہیں رہے بلکہ انہوں نے بڑے کاروبار اور برانڈز قائم کر لیے ہیں۔ اس تبدیلی نے یہ واضح کر دیا ہے کہ مشہور شخصیات اب اپنی شہرت کو ایک طویل مدتی کاروباری ماڈل میں تبدیل کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: سلمان خان فلم ’’وارِثو‘‘ کے فلمساز کے ساتھ کام کریں گے

جارج لوکس
جارج لوکس اس فہرست میں تفریحی دنیا کے امیر ترین شخص کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ ان کی مجموعی دولت تقریباً ۶ء۷؍ بلین ڈالر ہے۔ 

اسٹیون اسپیلبرگ
مشہور ہدایت کارتقریباً ۴ء۶؍ بلین ڈالر کی دولت کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

مائیکل جارڈن
اسپورٹس کی دنیا سے تعلق رکھنے والے مائیکل کی مجموعی دولت تقریباً ۶ء۳؍ بلین ڈالر بتائی گئی ہے۔

جے زی
امریکی ریپر جے زی تقریباً ۸ء۲؍ بلین ڈالر کی دولت کے ساتھ فہرست میں سب سے امیر موسیقار کے طور پر شامل ہیں۔

پیٹر جیکسن
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے فلم ساز کی دولت تقریباً ۲؍بلین ڈالر ہے۔

ٹائیگر ووڈس
گولف کے عالمی ستارے کی مجموعی دولت تقریباً ۹ء۱؍ بلین ڈالر ہے۔

ٹیلر سوئفٹ
امریکی گلوکارہ کی دولت تقریباً ۶ء۱؍ بلین ڈالر ہے۔

ریحنہ
گلوکارہ اور کاروباری شخصیت کی مجموعی دولت تقریباً ۵ء۱؍ بلین ڈالر ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: امیزون کی سپر ہیرو سیریز ’’دی بوائز‘‘ کے آخری سیزن کا ٹریلر جاری

شاہ رخ خان
ہندوستانی فلمی صنعت کے سپر اسٹار کی مجموعی دولت تقریباً ۳ء۱؍ بلین ڈالر بتائی گئی ہے۔ ان کی آمدنی کا بڑا حصہ فلمی کمپنی ریڈ رلیز انٹرٹینمنٹ اور کرکٹ فرنچائز کولکاتا ناٹئ رائیڈرز سے حاصل ہوتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس آئی پی ایل ٹیم کی قدر اب ۱ء۱؍ بلین ڈالر سے زیادہ ہو چکی ہے۔

بروس اسپرنگسٹن
امریکی موسیقار کی دولت تقریباً ۱ء۱؍ بلین ڈالر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK