Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان خان فلم ’’وارِثو‘‘ کے فلمساز کے ساتھ کام کریں گے

Updated: March 06, 2026, 9:09 PM IST | Mumbai

سلمان خان کی فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘ اس سال ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ کے بعد سلمان ایک ایکشن فلم میں نظر آئیں گے۔ سلمان کی اس ایکشن فلم کوتھلاپتی وجے کی فلم’’وارِثو‘‘کے پروڈیوسرس بنائیں گے۔

Salman Khan And Dil Raju.Photo:INN
سلمان خان اور دل راجو۔ تصویر:آئی این این

سلمان خان نے ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کی شوٹنگ کے بعد اپنی اگلی بڑی فلم سائن کر لی ہے۔ یہ فلم ایک بڑے بجٹ والی ایکشن تھرلر ہوگی۔ اسے تیلگو کے مشہور پروڈیوسر دل راجوپروڈیوس کریں گے۔ ڈائریکشن  وامشی پیڈیپلّی  کریں گے، جو نیشنل ایوارڈ جیت چکے ہیں اور تھلاپتی وجے کی فلم   ’’وارِثو‘‘ کے ڈائریکٹر ہیں۔
فلم کی کہانی کیسی ہے؟
سلمان کو وامشی پیڈیپلّی کی فلم کی اسکرپٹ بہت پسند آئی۔ فلم میں بہت سا ایکشن ہوگا اور ساتھ ہی ایک مضبوط جذباتی کہانی بھی ہوگی۔ یہ ایک  پین انڈیا  فلم ہوگی، جس میں کئی بڑے ستارے کام کر سکتے ہیں۔ ابھی ہیروئن کا نام فائنل نہیں ہوا، لیکن ایک جانی مانی اداکارہ سے بات جاری  ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’دی کیرالا اسٹوری ۲‘‘ کا نام تبدیل کرنے کی درخواست مسترد

سلمان خان ’’بیٹل آف گلوان‘‘میں 
 سلمان ابھی  اپُوروا لاکھیا  کی فلم  ’’بیٹل آف گلوان‘‘  کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ یہ فلم ۲۰۲۰ء کی  گلوان وادی کی جنگ کی کہانی پر مبنی ہے۔ اس فلم میں سلمان کے ساتھ مرکزی کردار میں  چترانگدا سنگھ نظر آئیں گی۔ یہ فلم اسی سال ریلیز ہونے والی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:احمد آباد فائنل سے قبل میدان صاف مہم کا انوکھا سنگ میل

سلمان خان کی آنے والی فلمیں
’’بیٹل آف گلوان‘‘ مکمل ہونے کے بعد، سلمان اپریل ۲۰۲۶ء سے نئی فلم (دل راجو کی فلم ) کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ اس فلم کے ۲۰۲۷ء میں سنیما گھروں میں آنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ سلمان جلد ہی  راج اینڈ ڈی کے  کی ایک سپر ہیرو فلم کی شوٹنگ بھی شروع کر سکتے ہیں۔ سلمان کے فینز ان کی پچھلی فلم  ’’سکندر‘‘ کے فیل ہونے کے بعد اب نئی ہٹ فلم کا انتظار کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK