اداکار راہل رائے ایک کنٹینٹ کریئیٹر کے ساتھ بنائے گئے اپنے وائرل ویڈیو کے بعد کافی خبروں میں ہیں۔ اس کے بعد کچھ لوگوں نے انہیں خوب ٹرول کیا۔ اب اداکار نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں منہ توڑ جواب دیا ہے۔
EPAPER
Updated: May 04, 2026, 1:15 PM IST | Mumbai
اداکار راہل رائے ایک کنٹینٹ کریئیٹر کے ساتھ بنائے گئے اپنے وائرل ویڈیو کے بعد کافی خبروں میں ہیں۔ اس کے بعد کچھ لوگوں نے انہیں خوب ٹرول کیا۔ اب اداکار نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں منہ توڑ جواب دیا ہے۔
راہل رائے پچھلے کچھ دنوں سے خبروں میں ہیں۔ اس کی شروعات ان کے ایک وائرل ویڈیو سے ہوئی، جو انہوں نے ایک کنٹینٹ کریئیٹر کے ساتھ بنایا تھا۔ اس ویڈیو پر لوگوں نے جب انہیں ٹرول کیا تو اداکار نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ ان کے کچھ قانونی معاملات ہیں اور کچھ کام ہیں، جن پر وہ کام کر رہے ہیں۔ اب اتوار کو اداکار نے ایک اور پوسٹ شیئر کر ٹرولرز کو جواب دیا ہے۔
بہن اور بہنوئی کے ساتھ رہتے ہیں راہل رائے
راہل رائے نے اپنے پچھلے پوسٹ میں لکھا تھا’’اگر آپ کو واقعی میری فکر ہے تو مجھے کام دلانے میں مدد کریں تاکہ میں اپنے کیسز کی ادائیگی کر سکوں۔‘‘ اس کے بعد ان کی مدد کے نام پر کچھ جعلی ویڈیوز بھی بننے لگیں۔ اس پر انہوں نے ردعمل دیا اور لوگوں کو خبردار کیا۔ ساتھ ہی ٹرول کرنے والوں کو جواب دیا کہ وہ ایک اچھی زندگی گزار رہے ہیں، اپنی بہن اور بہنوئی کے ساتھ رہتے ہیں اور وہ ان کا اچھی طرح خیال رکھتے ہیں۔
میں سڑک پر چھوڑا ہوا انسان نہیں ہوں
راہل رائے نے پوسٹ میں لکھا’’ان سبھی کا شکریہ جنہوں نے مجھ پر اتنا پیاربرسایا۔ یہ پیغام ان تمام نفرت کرنے والوں، ٹرولرز اور جعلی ویڈیو بنانے والوں کے لیے ہے۔ میں محفوظ ہوں اور میری بہن اور بہنوئی میرا بہت اچھے سے خیال رکھ رہے ہیں۔ میں اپنی بہن کے گھر میں رہتا ہوں۔ مڈ میں ہمارا ایک بہت خوبصورت گھر ہے اور میری بہن مجھ سے بہت محبت کرتی ہے، اسی لیے میں دنیا کا سب سے خوش نصیب بھائی ہوں۔ میرا جڑواں بھائی روہت رائے کنیڈا میں رہتا ہے، لیکن کام کے دباؤ کی وجہ سے میں تقریباً نو سال سے اس سے نہیں مل پایا۔ میرے پاس کپڑے ہیں، جوتے ہیں، کھانا ہے، گاڑی ہے؛ میں کوئی سڑک پر چھوڑا ہوا انسان نہیں ہوں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:۲؍دن میں ہی ’’ایک دن‘‘ کا کام تمام، عامر خان کے بیٹے کا جادو نہ چل سکا
جعلی ویڈیوز سے ہوشیار رہیں
انہوں نے مزید لکھا’’جو جعلی ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں، وہ سچ نہیں ہیں۔ میری بہن ہری ماں اور میرے بہنوئی رومیر سین نے مجھے سب کچھ دیا ہے۔ براہ کرم ان کا ذہنی سکون کو خراب نہ کریں۔ وہی اب میرے پاس ہیں۔ مجھے سادہ زندگی گزارنا اور سادہ کپڑے پہننا پسند ہے۔ یہ میری ذاتی پسند ہے۔ میرے خاندان نے مجھے بہترین کپڑے دیے ہیں، لیکن میں سادہ کپڑے ہی پہنتا ہوں۔ میں باڈی گارڈ نہیں رکھتا، یہ بھی میری اپنی پسند ہے۔ اگر کبھی میں آٹو میں سفر کرتا ہوں تو اس لیے کہ وہ آسان اور تیز ہوتا ہے۔ میں نے وہ ریلز سادگی سے بنائی تھیں، کسی چالاکی کے ارادے سے نہیں۔ وہ میرا کام تھا، نہ کہ مالی مدد حاصل کرنے کا طریقہ۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:یوکرین کی مارٹا کوسٹیوک میڈرڈ اوپن کی نئی ملکہ
اگر فلم ملی تو آپ مجھے جلد فلموں میں دیکھیں گے
اداکار نے آخر میں لکھاکہ ’’میں مانتا ہوں کہ کام تو کام ہوتا ہے۔ میرے فیصلے میری اپنی مرضی سے ہوتے ہیں۔ میں نے کافی عرصے تک اچھے کام کا انتظار کیا، لیکن وہ نہیں ملا۔ میں ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ نہیں سکتا۔ اور ہاں، مجھے اپنے ذاتی عدالتی معاملات بھی دیکھنے ہیں۔ اگر کوئی ویڈیو بنا کر یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ میری مدد کر رہا ہے یا اسے میری مالی مدد کے لیے پیسے چاہیے، تو ایسے لوگوں پر یقین نہ کریں۔ ہمیشہ قابلِ اعتماد ذرائع سے معلومات کی تصدیق کریں۔ میں نے اب تک کسی نیوز چینل، میگزین، پوڈکاسٹر یا یوٹیوبر کو کوئی انٹرویو نہیں دیا ہے۔ مثبت رہیں۔ اگر مجھے کوئی اچھی فلم ملی تو آپ مجھے دوبارہ فلموں میں دیکھیں گے۔ تب تک، جو کام میں کر رہا ہوں، اسے دیکھتے رہیں۔ میں زندہ ہوں۔‘‘