Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’میرا ماننا ہے کہ ایودھیا نے مجھے چن لیا ہے‘‘،رنبیر کپور نے ایودھیا میں زمین خرید لی

Updated: May 15, 2026, 9:04 PM IST | Mumbai

سپر اسٹار رنبیر کپور نے اپنی رئیل اسٹیٹ پورٹ فولیو کو وسعت دیتے ہوئے ایودھیا میں ایک پریمیم زمین خریدی ہے، جو اس وقت ثقافتی، سیاحتی اور بنیادی ڈھانچے کی تیز رفتار ترقی کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

Ranbir Kapoor In Ramayan.Photo:INN
رامائن میں رنبیرکپور۔تصویر:آئی این این

سپر اسٹار رنبیر کپور نے اپنی رئیل اسٹیٹ پورٹ فولیو کو وسعت دیتے ہوئے ایودھیا میں ایک پریمیم زمین خریدی ہے، جو اس وقت ثقافتی، سیاحتی اور بنیادی ڈھانچے کی تیز رفتار ترقی کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق  اداکار نے دی سرایو  میں زمین کا ایک پلاٹ خریدا ہے، جو ہاؤس آف ابھینندن لودھا کی جانب سے تیار کیا جانے والا ایک بڑا منصوبہ ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ڈیل کی مالیت تقریباً ۳۱ء۳؍ کروڑ روپے ہے اور یہ زمین ۲۱۳۴؍ مربع فٹ پر مشتمل ہے۔
یہ جائیداد دی سرایو پروجیکٹ کا حصہ ہے، جو سرایو دریا کے کنارے ۷۵؍ ایکڑ پر پھیلا ہوا ایک وسیع منصوبہ ہے۔ اس پروجیکٹ کو ایک پریمیم لائف اسٹائل ڈیسٹینیشن کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے اور اس میں کلب ہاؤس، ہاسپیٹیلٹی اسپیسز، لگژری سہولیات اور ایک اعلیٰ درجے کا ہوٹل شامل ہونے کی توقع ہے، جسے مبینہ طور پر دی لیلا کے زیر انتظام چلایا جائے گا۔ رنبیر کپور نے حال ہی میں ایودھیا میں اپنی اس سرمایہ کاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسے ایک گہرا ذاتی اور بامعنی فیصلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ ’’میرا ماننا ہے کہ ایودھیا نے مجھے چن لیا ہے  اور میں نے صرف اس پکار کا جواب دیا ہے۔ ایودھیا ہماری تاریخ میں گہری جڑی ہوئی ہے اور ہماری ثقافتی شناخت کا ایک اہم حصہ ہے۔ دی سرایو میں یہ زمین میرے لیے اس بات کا ذریعہ بنی کہ میں اسے اپنی فیملی کے لیے اپنی وراثت کا حصہ بنا سکوں۔اے او اے بی ایل نے اپنے مکمل ڈجیٹل عمل کے ذریعے یہ سفر نہایت آسان، شفاف اور سہل بنا دیا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:ممبئی انڈینز کی سنسنی خیز جیت، پنجاب کنگز کو مسلسل پانچویں ہار کا سامنا


اس سرمایہ کاری نے اس لیے بھی توجہ حاصل کی ہے کہ یہ اس وقت کی گئی ہے جب رنبیر کپور اپنی آنے والی فلم ’رامائن‘ میں بھگوان رام کا کردار ادا کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، جو ہندوستان کے سب سے زیادہ متوقع فلمی پروجیکٹس میں سے ایک ہے۔ ایودھیا، جو رامائن کی کہانی سے گہرا تعلق رکھتی ہے، میں ان کی یہ خریداری سوشل میڈیا اور مداحوں میں وسیع بحث کا باعث بنی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:تبو نے عمر، صنفی تعصب اور فلمی صنعت کے دباؤ پر کھل کر بات کی


ہاؤس آف ابھینندن لودھا کے چیئرمین ابھینندن لودھا نے اس پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا’’ایودھیا ہندوستان کی ثقافتی اور روحانی بیداری کے مرکز میں ہے۔ دی سرایو کے ذریعے ہم ایک ایسا معیار قائم کر رہے ہیں جو روحانیت سے جڑے ہوئے عالمی معیار کے لینڈ ڈیولپمنٹس کی مثال ہوگا۔ رنبیر کپور کی سرمایہ کاری اس بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے جو سمجھدار خریدار ایودھیا کو نہ صرف جذباتی طور پر بلکہ ایک اسٹریٹجک اور مستقبل دوست مقام کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔‘‘ دلچسپ بات یہ ہے کہ رنبیر کپور جلد نتیش تیواری کی فلم ’رامائن‘ میں نظر آئیں گے، جو دیوالی ۲۰۲۶ء پر ریلیز ہونے کی توقع ہے۔اس فلم میں یش، سائی پلوی، سنی دیول اور روی دوبے مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK