Updated: August 21, 2025, 6:35 PM IST
| Mumbai
گزشتہ دن ایک پرشکوہ تقریب میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی آرین خان کی ویب سیریز ’’بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ (بی او بی) کا پریویو جاری کیا گیا جس میں آرین خان نے پہلی تقریر کی۔ اس موقع پر وہ نروس نظر آئے مگر کہا کہ ’’کچھ غلط ہوا تو پاپا (شاہ رخ خان) ہیں نا۔‘‘
آرین خان شاہ رخ خان اور گوری خان کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے بیٹے آرین خان نے گزشتہ دن اپنی ہدایتکاری میں بنی نیٹ فلکس کی سیریز ’’بی او بی‘‘ (دی بیڈس آف بالی ووڈ) کی پریویو لانچ کے موقع پر تقریر کے دوران جذباتی ہوگئے۔ آرین ہی اس سیریز کے مصنف بھی ہیں اورانہوں نے زندگی میں پہلی بار لوگوں کے سامنے تقریر کی ہے۔ اس دوران انہوں نے سامعین سے کہا کہ اگر وہ کوئی غلطی کریں تو انہیں معاف کردیں۔
آرین خان کافی نروس تھے۔ اسٹیج پر آتے ہی انہوں نے سامعین کو جھک کر سلام کیا اور کہا ’’اگر کچھ غلط ہوجائے تو مجھے معاف کردینا۔ یہ میرے لئے پہلی مرتبہ ہے۔‘‘کچھ دیر بعد اسٹیج پر شاہ رخ خان بھی ان کے ساتھ نظر آئے جنہوں نے بیٹے آرین کے ساتھ تقریب کی میزبانی کی۔ آرین نے اپنا ہی مذاق اڑایا کہ کس طرح وہ پہلی مرتبہ سامعین اور میڈیا کے سامنے آنے پر نروس ہیں۔ انہوں نے تقریر یوں شرو ع کی، ’’مَیں بہت نروس ہوں کیونکہ یہ میں پہلی مرتبہ کررہا ہوں۔ میں پوری تیاری کے ساتھ آیا ہوں لیکن اگر پھر بھی کچھ غلط ہوجائے تومیرے پاس ایک کاغذ پر سب لکھا ہوا ہے۔‘‘ یہ کہتے ہوئے انہوں نے جیب سے کاغذ نکالا، اور کہا کہ ’’اس کے بعد بھی کچھ غلط ہوجائے تو میرے پاس میرے والد (شاہ رخ خان) بیک اَپ کی طرح ہیں۔ اور اگر اس کے بعد بھی کچھ گڑبڑ ہوجائے تو مجھے معاف کرنا۔ یہ پہلی مرتبہ کررہا ہوں۔‘‘
یہ بھی پرھئے: آرین خان کی ویب سیریز "بی او بی" کا پریویو ریلیز
۲۷؍ سالہ آرین نے کہا کہ ان کا مقصد ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ (بی او بی) سے ناظرین کو محظوظ کرنا ہے۔ خان نے سیریز کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’’یہ آئیڈیا لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کا ہے۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس شو کو بنانے میں میری مدد کی۔‘‘ انہوں نے اپنی تقریر سمیٹنے سے پہلے اپنی والدہ اور شو کی پروڈیوسر گوری خان کو بھی اسٹیج پر مدعو کیا۔ ’’بی او بی‘‘ میں لکشیا اور راگھو جویل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ سلمان خان، کرن جوہر اور رنویر سنگھ کے کیمیوز بھی ہیں۔ بوبی دیول، منیش چودھری، سحر بمبا، منوج پاہوا، گوتمی کپور، مونا سنگھ اور رجت بیدی سمیت دیگر اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کا پریمیر ۱۸؍ ستمبر کو نیٹ فلکس پر ہوگا۔