کاجول کی فلم ’’ماں‘‘ ۲۲؍ اگست ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ سنیما گھروںمیں فلم کے ۸؍ ہفتے کا رن ٹائم مکمل کرنے کے بعد اسے او ٹی ٹی پر ریلیز کیا جارہا ہے۔
EPAPER
Updated: August 21, 2025, 5:11 PM IST | Mumbai
کاجول کی فلم ’’ماں‘‘ ۲۲؍ اگست ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ سنیما گھروںمیں فلم کے ۸؍ ہفتے کا رن ٹائم مکمل کرنے کے بعد اسے او ٹی ٹی پر ریلیز کیا جارہا ہے۔
بالی ووڈکی اداکارہ کاجول کی مائیتھولوجیکل تھریلر فلم ’’ماں‘‘ ۲۲؍ اگست ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۲۰۲۴ء کی فلم ’’شیطان‘‘ کا اسپین اوف ہے جس میں اجے دیوگن نے کلیدی کردار نبھایا تھا۔ وشال فوریا کی اس فلم کو مداحوںکی جانب سے ملے جلے تاثرات موصول ہوئے تھے جبکہ باکس آفس پر بھی اس فلم نے صرف ۳۷؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: شنکر مہادیون آر کے نارائن کے افسانوی قصبے کی طرز پر ممبئی میں ریستوراں بنائیں گے
سنیما گھروں میں اپنے رن ٹائم کے مکمل ہونے کے بعد ’’ماں‘‘ ۲۲؍ اگست ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے کچھ دنوں قبل ہی فلم کی او ٹی ٹی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ ’’ماں‘‘ ۸؍ ہفتے تک سنیما گھروں میں تھی۔ اس فلم میں اندرانیلی سین گپتا، کھیرین شرما، جتین گلاٹھی اور جتیندر کمار مہمان اداکار کے طور پر نظر آئے تھے جبکہ اسے اجے دیوگن، جیوتی دیش پانڈے اور کمار منگت پھاٹک نے دیوگن فلم کے بینر تلے پروڈیوس کیا تھا۔