بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی ۶۱؍ ویں سالگرہ اور آنے والی فلم ’’کنگ‘‘ کو لے کر خبروں میں ہیں۔ اسی دوران انہوں نے گوگل کے مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم Google Gemini کی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس کی تعریف کی۔
EPAPER
Updated: November 02, 2026, 12:18 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی ۶۱؍ ویں سالگرہ اور آنے والی فلم ’’کنگ‘‘ کو لے کر خبروں میں ہیں۔ اسی دوران انہوں نے گوگل کے مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم Google Gemini کی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس کی تعریف کی۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی ۶۱؍ ویں سالگرہ اور آنے والی فلم ’’کنگ‘‘ کو لے کر خبروں میں ہیں۔ اسی دوران انہوں نے گوگل کے مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم Google Gemini کی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس کی تعریف کی اور دلچسپ انداز میں کہا کہ دوست ہو تو گوگل جیمنی جیسا۔ شاہ رخ خان کے اس تبصرے نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
Dost ho toh Google Gemini jaisa.. Thank you for the KING-sized love always.... had to sneak out for a drive to get this photo ha ha.. @GeminiApp https://t.co/z3kLfG2Wf5
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) November 1, 2026
دراصل شاہ رخ خان کی سالگرہ سے قبل ممبئی میں ان کے لیے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔ ان کے گھر منت کے باہر ایک بڑی اسکرین نصب کی گئی، جبکہ باندرہ-ورلی سی لنک پر ان کی آنے والی فلم ’’کنگ‘‘ کا پوسٹر بھی روشن کیا گیا۔ اس خوبصورت منظر نے نہ صرف مداحوں کو حیران کیا بلکہ خود شاہ رخ خان بھی اسے دیکھنے کے لیے بے تاب ہوگئے۔
شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ باندرہ-ورلی سی لنک پر ان کی فلم ’’کنگ‘‘ کے پوسٹر اور خصوصی روشنیوں کا منظر اتنا دلکش تھا کہ انہیں اسے اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے لیے چپکے سے ڈرائیو پر نکلنا پڑا۔ اداکار نے اس موقع پر اپنی خوشی اور مداحوں کی محبت کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔ گوگل جیمینائی کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ان کا دوستانہ انداز میں تعریف کرنا بھی مداحوں کو پسند آیا۔ ان کے جملے ’دوست ہو تو گوگل جیمنی جیسا‘ کو سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ قرار دیا۔ اس پوسٹ کے ذریعے ایک طرف جہاں شاہ رخ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ملنے والی محبت کا اظہار کیا، وہیں گوگل کے مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم کا ذکر بھی خبروں میں آگیا۔
یہ بھی پڑھئے:ملیالم سپر اسٹار مموٹی کو کیرالا پولیس کا ’سائبر سیکوریٹی کیپٹن‘مقرر کردیا گیا
شاہ رخ خان کی آنے والی فلم’ ’کنگ‘‘ پہلے ہی شائقین کے درمیان موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔ فلم کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں اور اس میں شاہ رخ خان کے ساتھ سہانا خان، دپیکا پڈوکون، ابھیشیک بچن، جے دیپ اہلاوت اور راگھو جویال سمیت کئی اہم فنکار نظر آئیں گے۔فلم کو لے کر مداحوں میں خاصا جوش ہے اور شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر اس کے ٹیزر یا کسی نئے اعلان کی توقع بھی کی جا رہی ہے۔ تاہم کسی خصوصی اعلان کے بارے میں باضابطہ تصدیق کا انتظار ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ڈیوڈ وارنر نے آسٹریلیا کی کارکردگی کو ’شرمناک‘ قرار دے دیا
شاہ رخ خان کی جانب سےگوگل جیمینائی کی پوسٹ شیئر کرنے اور اس کی تعریف کرنے کے بعد مداح اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ اداکار کی اس پوسٹ میں ان کا مخصوص مزاحیہ اور دوستانہ انداز بھی دیکھنے کو ملا۔ یوں شاہ رخ خان کی سالگرہ، منت کی سجاوٹ، باندرہ-ورلی سی لنک پر ’’کنگ‘‘ کے پوسٹر اور گوگل جیمینائی سے متعلق ان کا تبصرہ ایک ساتھ سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان ۲ ؍نومبر کو اپنی ۶۱؍ویں سالگرہ منائیں گے۔ ہر سال اس موقع پر ان کے مداح منت کے باہر جمع ہوکر اپنے پسندیدہ اداکار کو مبارک باد دیتے ہیں، لیکن اس مرتبہ ممبئی میں ہونے والی خصوصی تشہیری سرگرمیوں نے سالگرہ کے جشن کو مزید یادگار بنا دیا ہے۔