• Mon, 02 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

چارجنگ اسٹیشنوں کیلئے ۱۰۰؍ کروڑ روپے قرض کی تقسیم کا ہدف

Updated: November 02, 2026, 1:25 PM IST | Agency | New Delhi

الیکٹرانک گاڑیوں میں اضافے کے پیش نظر انڈین بینک انفرااسٹرکچر کے فروغ میں تعاون اور حصول ِمنافع کیلئے پرعزم۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

سرکاری ملکیت والے انڈین بینکوں نے الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کے چارجنگ انفرااسٹرکچر کیلئے اپنی خصوصی قرض اسکیم کے تحت رواں مالی سال میں۱۰۰؍کروڑ روپے کے قرض فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ سرکاری شعبے کا یہ بینک تیزی سے ترقی کرتے ہوئے گرین موبیلیٹی کے شعبے میں کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ بینک نے ’انڈ گرین چارج‘ کے نام سے ایک قرض اسکیم شروع کی ہے، جس کے تحت عوامی استعمال، ذاتی استعمال اور گاڑیوں کیلئے چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کی غرض سے قرض فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: مروڈ: تاریخی جنجیرہ قلعہ پر مستقل طورپربھگوا جھنڈا لگانے کا مطالبہ

اس میں آزادانہ طور پر چلائے جانے والے اور فرنچائز ماڈل کے تحت قائم کیے جانے والے چارجنگ اسٹیشن شامل ہیں۔انڈین بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ونود کمار نے بتایا کہ بینک اس اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ۱۰؍کروڑ روپے تک قرض فراہم کرے گا، جس کی مدت زیادہ سے زیادہ۸؍سال ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے جاری مالی سال کے باقی ۵؍ مہینوں کیلئے ۱۰۰؍کروڑ روپے اور آئندہ مالی سال کے لیے۲۵۰؍کروڑ روپے کے قرض فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) میں کاروبار کو فروغ دینا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور پائیدار نقل و حمل کی جانب ہندوستان کی پیش رفت میں مدد کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK