بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز کا کہنا ہے کہ ان کا فلموں میں واپسی کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔ الیانا ڈی کروز نے فریڈم ٹو فیڈ کے لائیو سیشن کے دوران نیہا دھوپیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ فی الحال فلموں میں واپسی کا ارادہ نہیں کر رہی ہیں۔
EPAPER
Updated: September 04, 2025, 12:41 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز کا کہنا ہے کہ ان کا فلموں میں واپسی کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔ الیانا ڈی کروز نے فریڈم ٹو فیڈ کے لائیو سیشن کے دوران نیہا دھوپیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ فی الحال فلموں میں واپسی کا ارادہ نہیں کر رہی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز کا کہنا ہے کہ ان کا فلموں میں واپسی کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔ الیانا ڈی کروز نے فریڈم ٹو فیڈ کے لائیو سیشن کے دوران نیہا دھوپیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ فی الحال فلموں میں واپسی کا ارادہ نہیں کر رہی ہیں۔ اس وقت ان کی پوری توجہ زچگی کی طرف ہے۔ الیانا کی شادی مائیکل ڈولن سے ہوئی اور وہ دو بیٹوں کی ماں ہیں۔ زچگی کے جذباتی پہلو پر بات کرتے ہوئے الیانا نے اعتراف کیا کہ حمل کے بعد کا سفر آسان نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کئی بار وہ خود کو کمزور محسوس کرتی تھیں۔ الیانا نے واضح طور پر کہا کہ فی الحال ان کا فلموں میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اس وقت وہ اپنے دونوں بیٹوں کو پورا وقت اور پیار دینا چاہتی ہیں اور زچگی کے چیلنجوں اور خوشیوں کو جینا چاہتی ہیں۔