• Sat, 18 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈین سنیما کے ۲۵؍ سال، شاہ رخ خان بدستور غیر متنازع سپر اسٹار: آئی ایم ڈی بی

Updated: September 30, 2025, 7:41 PM IST | Mumbai

انڈین سنیما کے ۲۵؍ سال پر آئی ایم ڈی بی نے تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے جس میں شاہ رخ خان کو بدستور غیر متنازع سپر اسٹار قرار دیا گیا ہے جبکہ اداکاراؤں میں دپیکا پڈوکون سر فہرست ہیں۔

Bollywood`s King Khan Shah Rukh. Photo: INN
بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ۔ تصویر: آئی این این

آئی ایم ڈی بی (دی انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس) نے برسوں کی محنت کے بعد انڈین سنیما کے ۲۵؍ سال (۲۰۰۰ء تا ۲۰۲۵ء) پر بالآخر اپنی تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں ہندوستانی فلموں اور اداکاروں کا تجزیہ کیا گیا ہے کہ کس طرح ۲۵؍ سال میں ہندوستانی سنیما کا رُخ بدلا ہے۔ ۲۵؍ کروڑ ماہانہ عالمی صارفین کے اعداد و شمار پر مبنی نتائج، ناظرین کی ترجیحات، اور اسٹارڈم کی بدلتی ہوئی تصویر کی عکاسی کرتے ہیں۔ 
رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ اب بھی غیر متنازع سپر اسٹار ہیں۔ یکم جنوری ۲۰۰۰ء سے ۳۱؍ اگست ۲۰۲۵ء کے درمیان ریلیز ہونے والی ۱۳۰؍ مشہور فلموں میں سے ۲۰؍ شاہ رخ کی ہیں۔ اس فہرست میں ۱۱؍ فلموں کے ساتھ دوسرے نمبر پر عامر خان اور رتیک روشن ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شاہ رخ خان کی ’’جوان‘‘ کی ہندوستان بھر میں نمایاں کامیابی ان کی میراث کو مزید تقویت دیتی ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح ان کی فلمیں زبانوں اور ثقافتوں میں گونجتی رہتی ہیں۔ آئی ایم ڈی بی کے مطابق ۲۰۰۰ء تا ۲۰۰۴ء شاہ رخ کی فلم پہلے نمبر پر رہی۔ جس سال ان کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی، تب بھی وہ آئی ایم ڈی بی کے مشہور ترین ہندوستانی سیلیبریٹیز کی فہرست میں رہے۔ ۲۰۲۴ء کے ہر ہفتے کی فہرست میں وہ ٹاپ ۱۰؍ کا حصہ تھے۔ جو اِن کی ’’اسٹار پاور‘‘ کی نشاندہی کرتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ساتھی اداکاروں کی حمایت میں سلمان خان نے شو کرنے سے انکار کر دیا

اداکاراؤں کی فہرست میں دپیکا پڈوکون ۱۰؍ فلموں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں ۔ اس طرح انہوں نے کرینہ کپور اور پرینکا چوپڑہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دپیکا، جو گزشتہ دہائی (۲۰۲۴ء) کی آئی ایم ڈی بی کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی انڈین اسٹار بھی تھیں، نے کہا کہ ’’مَیں ابتداء ہی سے سوال پوچھنے، کچھ الگ کرنے اور جمود کو چیلنج کرنے سے کبھی نہیں ڈرتی۔ یہ رپورٹ میرے یقین کی توثیق کرتی ہے کہ ایمانداری، صداقت اور لچک اہم ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: رنبیر کپور نے ہدایت کاری کے شعبے میں قسمت آزمانے کی تصدیق کردی

عالمی سطح پر شہرت کے معاملے میں عامر خان حاوی ہیں۔ ’’دنگل‘‘، ’’پی کے‘‘، ’’تارے زمین پر‘‘، اور ’’تھری ایڈیٹس‘‘ جیسی ان کی فلموں نے انہیں دنیا بھر کے ناظرین سے جوڑا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ’’تھری ایڈیٹس‘‘ نے ۸؍ لاکھ ۴۶؍ ہزار صارفین کی جانب سے مجموعی طور پر ۴ء۸؍ اسکور حاصل کرکے عالمی سطح پر آئی ایم ڈی بی پر مقبول ترین ہندوستانی فلم کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ کس طرح جنوبی ہند کی فلموں نے حالیہ برسوں میں ہندی بیلٹ میں مقبولیت حاصل کی ہے جن میں ’’باہوبلی‘‘، ’’پشپا‘‘ اور ’’لیو‘‘ کے نام قابل ذکر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK