رنبیر کپور اس وقت رامائن اور برہمسترا۲؍ جیسی کئی بڑی فلموں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ دو آئیڈیاز پر کام کررہے ہیں۔
EPAPER
Updated: September 29, 2025, 8:03 PM IST | Mumbai
رنبیر کپور اس وقت رامائن اور برہمسترا۲؍ جیسی کئی بڑی فلموں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ دو آئیڈیاز پر کام کررہے ہیں۔
رنبیر کپور نے تصدیق کی ہے کہ وہ جلد ہی ہدایتکاری کا رخ کریں گے۔ جہاں علی فضل جیسے اداکار پہلے ہی رنبیر کے ڈائریکشن کی طرف جھکاؤ کی تعریف کر چکے ہیں۔ وہیں سپر اسٹار نے اب انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس ہدایتکاری کی شروعات کے لیے کچھ آئیڈیاز ہیں۔ رنبیر نے یہ انکشاف اپنے برانڈ کے پیج پر ہوسٹ کیے گئے انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران کیا۔
یہ بھی پڑھیئے:اہان پانڈے نے علی عباس ظفرکی ایکشن فلم سائن کی
جب رنبیر کپور سے ان کے ہدایتکاری کے عزائم کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ’’میں ایک فلم کی ہدایتکاری کے لیے بے چین ہوں۔ میں نے حال ہی میں ایک رائٹرز روم شروع کیا ہے۔ میں اپنے آپ کو دو آئیڈیاز سے متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ میں ان پر کام شروع کر رہا ہوں، لیکن وہ یقیناً اگلے چند برسوں کے لیے میرے کام کی فہرست میں ہوں گے۔‘‘
رنبیر کپور اس وقت کئی متاثر کن فلموں میں مصروف ہیں۔ جب سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ دوبارہ ’لو اینڈ وار‘ میں کام کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو رنبیر نے کہا کہ ’’ لَو اینڈ وار‘‘ کو سنجے لیلا بھنسالی نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اس میں میرے دو پسندیدہ اداکار وکی کوشل اور یقیناً میری انتہائی باصلاحیت بیوی عالیہ بھٹ ہیں۔ بالی ووڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم لو اینڈ وار میں اپنے دو پسندیدہ اداکاروں وکی کوشل اور عالیہ بھٹ کے بارے میں کھل کر بات کی۔ سنجے لیلا بھنسالی کی آنے والی فلم میں تین بڑے سپر اسٹارس، رنبیر کپور، وکی کوشل اور عالیہ بھٹ پہلی بار نظر آئیں گے۔رنبیر کپور نے حال ہی میں وکی کوشل، عالیہ بھٹ اور سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی۔
رنبیر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ برہمسترا۲؍ جلد آنے والا ہے اور انہوں نے اینیمل پارک کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ اینیمل پارک کو۲۰۲۷ء میں پروڈکشن شروع کر دینا چاہیے۔ سندیپ میرے ساتھ آئیڈیا، موسیقی اور کرداروں پر بات کر رہے ہیں اور یہ واقعی حیرت انگیز ہے اور میں سیٹ پر آنے کا انتظار نہیں کر سکتا۔‘‘ رنبیر ان دنوں نتیش تیواری کی رامائن میں بھی مصروف ہیں۔
دریں اثنا رنبیر نے اپنی سالگرہ کی تقریبات کے بارے میں بھی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ واہ، یہ بہت اچھا تھا۔ میں نے پورا دن عالیہ اور راہا کے ساتھ گزارا اور صرف کچھ نہیں کیا۔راہا نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ مجھے۴۳؍ بوسے دیں گی۔ اس لیے میں نے وہ وعدہ پورا کیا اور پھر انہوں نے مجھے ایک خوبصورت کارڈ دیا، جو واقعی مجھے چھو گیا تو یہ ایک بہترین سالگرہ تھی۔ گزشتہ رات میری سالگرہ بہت اچھی رہی۔ اصل میں، پچھلے دو دن بہت اچھے رہے کیونکہ میں اپنے خاندان کے ساتھ تھا۔