گزشتہ ہفتہ مداحوں کی طرف سے عمران خان کو جو محبت اور حمایت ملی اس کیلئے انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اورانکشاف کیا کہ ان تکلیف دہ تبصروں کی وجہ سے انہوں نے اس محبت کی جانب دھیان نہیں دیا تھا۔
EPAPER
Updated: September 05, 2023, 7:01 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
گزشتہ ہفتہ مداحوں کی طرف سے عمران خان کو جو محبت اور حمایت ملی اس کیلئے انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اورانکشاف کیا کہ ان تکلیف دہ تبصروں کی وجہ سے انہوں نے اس محبت کی جانب دھیان نہیں دیا تھا۔
گزشتہ ہفتہ مداحوں کی طرف سے عمران خان کو جو محبت اور حمایت ملی اس کیلئے انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اورانکشاف کیا کہ ان تکلیف دہ تبصروں کی وجہ سے انہوں نے اس محبت کی جانب دھیان نہیں دیا تھا۔ عمران خان نے حال ہی میں ’’خود اذیتی‘‘ (سیلف ہارم) پر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔ یاد رہے کہ عمران خان کی آخری فلم ’’کٹی بٹی‘‘ تھی جو ۲۰۱۵ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے بعد وہ کسی فلم میں نظر نہیں آئے۔ اس دوران ان کے بارے میں افواہوں کا بازار گرم تھا کہ وہ اپنی اہلیہ اونتیکا ملک سے طلاق لینے والے ہیں۔
عمران خان نے اپنے حا لیہ ا نسٹاگرام پوسٹ میں’’ ٹریگر وارننگ‘‘ کا کیپشن لکھ کر خود اذیتی کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں وہ پانی کے ایک مگ اپنا سر ڈالے ہوئے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ اپنی خاموشی پر مَیں معافی چاہتا ہوں۔ جب آپ کئی دنوں تک اندھیرے میں زندہ رہتے ہیں تو سورج کی روشنی اچانک برداشت نہیں کرسکتے۔ مجھے محبت ، حمایت اور حوصلہ افزائی کے بے شمار پیغامات موصول ہوئے ہیں جنہیں دیکھ کر مجھے عجیب سا احساس ہوا۔ غیر فطری طور پر مَیں نے مثبت باتوں پر توجہ نہیں دی بلکہ منفی باتوں کو دل سے لگالیا۔اور پھر ایک مضحکہ خیز واقعہ ہوا۔ مَیں نارمل رہنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن کہیں نہ کہیں منفی باتیں ذہن میں نقش ہوگئی تھیں۔ لیکن محبت میں طاقت ہوتی ہے جو انسان کو اس کے پاؤں پر کھڑا کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ آپ خوش قسمت ہیں اگر آپ کو ایسی اور اتنی محبت ملے۔ یہ محبت تمام زخموں کو بھر دیتی ہے۔ یہ آپ کو اپنے حصار میں لے لیتی ہے ۔مَیں آپ کی محبت کو پوری طرح سمجھ نہیں سکتا لیکن میں شکر گزار ہوں۔
عمران خان نے فلم انڈسٹر ی سے کنارہ کشی اختیار کرنے اور اپنے تعلق سے کئے گئے منفی تبصروں پر برسوں سے کوئی بات نہیں کی تھی۔ لیکن حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر دونوں موضوعات پر بات کی۔ زینت امان کے پوسٹ پر عمران خان کے کمنٹ سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ جلد ہی انڈسٹری میں واپس آنے والے ہیں۔ مداحوں کی طرف سے حما یت ملنے کے بعد انہوں نے اپنے کریئر کے متعلق اسٹوریز سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کردی ہیں۔ واضح رہے کہ عامر خان کے بھانجے عمران خان نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز ۲۰۰۸ء کی فلم ’’جانے تو یا جانے نہ‘‘ سے کیا تھا۔