ہندوستان کے باوقار۵۶؍ ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں ۸۱؍ ممالک کی تقریباً ۲۴۰؍فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ اس سال، میلے کا آغاز ہندوستان کے ثقافتی تنوع اور کثیر جہتی تخلیقی صلاحیتوں کی نمائش سے ہوگا۔ اس سال۳؍ہزار سے زیادہ اندراج موصول ہوئے۔
EPAPER
Updated: November 07, 2025, 8:00 PM IST | New Delhi
ہندوستان کے باوقار۵۶؍ ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں ۸۱؍ ممالک کی تقریباً ۲۴۰؍فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ اس سال، میلے کا آغاز ہندوستان کے ثقافتی تنوع اور کثیر جہتی تخلیقی صلاحیتوں کی نمائش سے ہوگا۔ اس سال۳؍ہزار سے زیادہ اندراج موصول ہوئے۔
ہندوستان کے باوقار۵۶؍ ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں ۸۱؍ ممالک کی تقریباً ۲۴۰؍فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ اس سال، میلے کا آغاز ہندوستان کے ثقافتی تنوع اور کثیر جہتی تخلیقی صلاحیتوں کی نمائش سے ہوگا۔ اس سال۳؍ہزار سے زیادہ اندراج موصول ہوئے۔ اس ماہ کی ۲۰؍سے ۲۸؍ تاریخ تک گوا میں منعقد ہونے والے فلم فیسٹیول میں، مراٹھی ہدایت کار سنتوش داوکھر کی فلم ’’گوندھل‘‘ اور تمل ہدایتکار راجکمار پیریاسامی کی ’’امرن‘‘ بہترین گولڈن میور اور تین سلور پیاکک ایوارڈ کے لیے مختلف ممالک کی تقریباً ۱۵؍ فلموں کے ساتھ سخت مقابلہ کر رہی ہیں۔ ان میں’’سانگ آف ایڈم مدر آف بے بی‘‘،’’ایمرم،’’ پوئٹ‘‘،’’مونٹینڈ سگنورٹ‘‘، ’’اکیکن آ ف یوتھ لیٹل ٹربل گرل‘‘ اور ’’سرکٹ‘‘ شامل ہیں۔
جاپان، اسپین اور آسٹریلیا شریک ممالک ہیں۔ آسٹریا کی فلم انڈسٹری کی گزشتہ سال بھی ایک پارٹنر ملک کے طور پر نمایاں موجودگی تھی۔۱۹۶۲ء میں شروع ہونے والا یہ فلم فیسٹیول ۲۰۰۴ء سے گوا میں ایک سنگ میل بن گیا ہے۔ اس کے ۵۶؍ ویں ایڈیشن کا اعلان کرنے کے لیے ایک پریس کانفرنس میں، اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت کے بارے میں وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کے مطابق، اس سال کے فیسٹیول میں خواتین کے لیے فلموں کی عکاسی کرنے والی ایپس کی نمائش کی جائے گی۔ اس سال ایک بار پھر نوجوانوں کی شرکت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ فیسٹیول میں شرکت کے لیے ملک بھر کے سرکاری اور نجی دونوں فلم اسکولوں کے طلبہ کو مدعو کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے:مائیکل جیکسن کی بایوپک ’’مائیکل‘‘ کا ٹیزر جاری، بھتیجے جعفر جیکسن مرکزی کردار میں
پریس کانفرنس کو اطلاعات و نشریات کے سکریٹری سنجے جاجو، فلم فیسٹیول کے ڈائریکٹر شیکھر کپور، وزارت اطلاعات و نشریات کے ایڈیشنل سکریٹری پربھات، جوائنٹ سکریٹری (فلم) ڈاکٹر اجے ناگ بھوشن اور نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر پرکاش مگڈم نے خطاب کیا۔ اس موقع پر انڈین پینورما جیوری (فیچر فلمز) کے چیئرمین راجہ بنڈیلا اور انڈین پینورما جیوری (نان فیچر فلمز) کے چیئرمین دھرم گلاٹی بھی موجود تھے۔