ٹام کروز کی اداکاری سے سجی فلم ’’مشن امپاسبل: دی فائنل ریکونننگ‘‘ ہندوستان میں اپنی ریلیز کے ۲۶؍ دن بعد ۱۰۰؍ کروڑ کلب میں شامل ہونے کے قریب ہے۔ یاد رہے کہ یہ مشن امپاسبل فرنچائز کی آخری فلم ہے۔
EPAPER
Updated: July 07, 2025, 5:06 PM IST | Mumbai
ٹام کروز کی اداکاری سے سجی فلم ’’مشن امپاسبل: دی فائنل ریکونننگ‘‘ ہندوستان میں اپنی ریلیز کے ۲۶؍ دن بعد ۱۰۰؍ کروڑ کلب میں شامل ہونے کے قریب ہے۔ یاد رہے کہ یہ مشن امپاسبل فرنچائز کی آخری فلم ہے۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق ٹام کروز کی فلم ’’مشن امپاسبل: دی فائنل ریکوننگ‘‘ ہندوستان میں اپنی ریلیز کے ۲۶؍ دن بعد ۱۰۰؍ کروڑ کلب میں شامل ہونے کے قریب ہے۔ ساکنک کی رپورٹ کے مطابق اس فلم نے باکس آفس پر ۹۹ء ۸۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ یہ ۲۰۲۵ء میں ہندوستان میں بہترین آغاز کرنے والی سب سے بڑی ہالی ووڈ فلم ثابت ہوئی ہے جو ۱۷؍ مئی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوئی تھی۔ اپنی ریلیز کے پہلے مشن امپاسبل نے باکس آفس پر ۱۶ء ۵۰؍ کروڑ روپے، پہلے ہفتے میں ۵۴ء ۴؍ کروڑ روپے، دوسرے ہفتے میں ۲۶ء ۴۵؍ کروڑ روپے اور تیسرے ہفتے ۱۳ء ۵ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ اس فلم نے چوتھے ہفتے میں ۵ء۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ کرسٹوفر میک کیئر کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم نے عالمی سطح پر ۴۵۴ء ۴؍ کروڑ روپے اور امریکہ میں ۱۵۳ء ۳؍ ملین کا کاروبار کیا ہے۔