• Thu, 11 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان کی کرکٹ ٹیم نیو چنڈی گڑھ میں برتری دُگنی کرنے کی خواہشمند

Updated: December 10, 2025, 8:08 PM IST | New Chandigarh

کٹک میں پہلا مقابلہ جیتنے کے بعد ہندوستان کی کرکٹ ٹیم جمعرات کے روز نیو چنڈی گڑھ میں اپنی برتری دُگنی کرنے اور جنوبی افریقہ میچ جیت کر سیریز میں برابری کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔

Indian Players.Photo:PTI
ہندوستانی کھلاڑی۔ تصویر:پی ٹی آئی

 کٹک میں پہلا مقابلہ جیتنے کے بعد ہندوستان کی کرکٹ ٹیم جمعرات کے روز نیو چنڈی گڑھ میں اپنی برتری دُگنی کرنے اور جنوبی افریقہ میچ جیت کر سیریز میں برابری کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔
پہلے میچ میں ۱۰۱؍ رنز کی شاندار جیت کے پیش نظر ہندوستان کی ٹیم پلئینگ الیون میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ۔ تاہم اوپر کے بلے باز، خاص طور پر شبھ من گل اور سوریا کمار یادو، فارم حاصل کرنے کے لیے اتریں گے۔ وہیں گیندبازی میں ایک بار پھر عرشدیپ سنگھ، ورون چکرورتی، ہاردک پانڈیا اور جسپریت بمراہ سے بہتر کارکردگی کی توقع ہوگی۔
جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے پہلے ٹی۲۰؍ بین الاقوامی میچ میں کافی مایوس کیا تھا۔ ایسے میں وہ دوسرے میچ میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے واپسی کرنا چاہیں گے۔ اگر جنوبی افریقہ کو یہ مقابلہ جیتنا ہے تو کوئنٹن ڈی کاک اور ایڈن مارکرَم جیسے تجربہ کار بلے بازوں کو بڑا اسکور کرنا ہوگا۔
صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے ہندوستان اپنی الیون میں تبدیلی کر سکتا ہے۔ اگر پچ خشک رہی تو ہندوستان عرشدیپ سنگھ کی جگہ کلدیپ یادو کو شامل کر سکتا ہے، اور اگر بلے بازی میں گہرائی بڑھانے کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو ہرشت رانا کو ٹیم میں جگہ مل سکتی ہے۔
نیو چنڈی گڑھ میں اوس کا اثر شاید زیادہ نہ دکھے۔ یہاں آئی پی ایل میں پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم نے چھ مقابلے جیتے جبکہ پانچ میں شکست ہوئی۔ اس میدان پر ۲۰۰؍ سے زائد اسکور بھی محفوظ رکھا جا چکا ہے اور ۱۱۱؍ رنز کے اسکور کا بھی کامیاب دفاع ہوا ہے۔ اس پچ پر تیز گیندبازوں کا غلبہ رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:لیورپول اور صلاح کا تنازع، قاہرہ میں میچوں کی مقبولیت کو جھٹکا

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ٹی ۲۰؍ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ  ملان پور میں کھیلا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب نیوچنڈی گڑھ کے مہاراجہ یادوندر سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئی بین الاقوامی ٹی۲۰؍میچ کھیلا جائے گا۔ یہاں  اب تک آئی پی ایل کے ۱۱؍ میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ ان میں سے ۶؍ میچ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے جیتے ہیں جبکہ پانچ میں دوسرے نمبر پر بلے بازی کرنے والی ٹیم نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ۷؍ بار ٹاس جیتنے والی ٹیم نے میچ جیتا ہے جبکہ چار بار ٹاس ہارنے والی ٹیم میچ جیت چکی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:کرسٹوفر نولان کی ’’دی اوڈیسی‘‘ کا ریلیز سے پہلے۶؍ منٹ کا تعارف

ہندوستان کی ممکنہ الیون: ابھیشیک شرما، شبھ من گل، سوریا کمار یادو (کپتان)، تلاک ورما، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، شیوم دوبے، عرشدیپ سنگھ، ورون چکرورتی اور جسپریت بمراہ۔ جنوبی افریقہ کی ممکنہ الیون: کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر)، ایڈن مارکرَم (کپتان)، ٹرسٹن سٹَبز، ڈیوالڈ بریوس، ڈیوڈ ملر، ڈونوون فریرا، مارکو یانسن، لوتھو سپاملا/کربن بوش/جارج لنڈے، کیشَو مہاراج، لنگی اینگیڈی اور اینرچ نورکیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK