Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستانی مداحوں نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کیلئے پیکیجڈ واٹر کے ڈبے بھیجے، ویڈیوز وائرل

Updated: May 01, 2025, 7:27 PM IST | Mumbai

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ہندوستانی مداح پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو پیکیجڈ واٹر (بوتل بند پانی) کے ڈبے بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ ۲۲؍ اپریل ۲۰۲۵ءکو ’’پہلگام دہشت گردانہ حملے‘‘ کے بعد ہندوستان نے ’’انڈس واٹرٹریٹی‘‘ معطل کر دی تھی۔

On the right, the Indian fan who was sending water bottles to Hania Amir, on the left, the box of water bottles. Photo: INN
دائین طرف وہ ہندوستانی مداح جو ہانیہ عامر کو پانی کی بوتلیں بھیج رہا تھا، بائیں طرف پانی کی بوتلوں کا باکس۔ تصویر: آئی این این

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ہندوستانی مداح پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو پیکیجڈ واٹر (بوتل بند پانی) کے ڈبے بھیجنے کی تیاری کررہا ہے جس میں بہت ساری پانی کی بوتلیں ہیں۔ یاد رہے کہ ۲۳؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو ’’انڈس واٹر ٹریٹی‘‘ (آئی ڈبلیو ٹی) کے معطل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کے ذریعے کافی میمز بنا کرشیئر کئے جارہے ہیں۔ انہی میں سے چند میمز میں ہانیہ عامر کو پانی بھیجنے والا ویڈیو بھی شامل ہے۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by TV1 INDIA खबरों का नया अड्डा* (@tv1indialive)

ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک نوجوان مداح پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو ایک باکس بھیج رہا ہے جس پر لیبل لگا ہے ۔ لیبل پر لکھا ہے ’’ہندوستان سے ہانیہ عامر کیلئے۔ راولپنڈی، پنجاب، پاکستان۔‘‘ باکس کے اندر پانی کی متعدد بوتلیں ہیں۔وائرل ویڈیوکے کیپشن میں مداحوں کے ملے جلے تاثرات ہیں۔ چند مداحوں نے ہند پاک تنازع کے درمیان ہانیہ عامر کے مداح کی کوشش کو سراہا ہے۔ ایک صارف نے کمینٹ میں لکھا ہے کہ’’بھائی حقیت میں تجھے ہانیہ عامر کی فکر ہے۔‘‘ دوسرے مداح نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ بطور ہندوستانی ہمیں پاکستانی ڈراموں کا بائیکاٹ کرنا چاہئے کیونکہ انہیں زیادہ تر ویوز ہندوستان سے ملتے ہیں۔ اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو یہ بڑا اقدام ہوگا۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان نے مشہور پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک کر دیئے

یاد رہے کہ ہندوستان نے ۲۲؍ اپریل کو ’’پہلگام دہشت گردانہ حملے‘‘کے فوراً بعد ۲۳؍ اپریل کو ’’انڈس واٹر ٹریٹی‘‘ معطل کر دی تھی۔ ۲۲؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو ’’پہلگام دہشت گردانہ حملے‘‘کے نتیجے میں تقریباً ۲۶؍ افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ دیگر زخمی ہوئے تھے۔بعد ازیں حکومت ہند نے چند پاکستانی اداکاراؤںجیسے ہانیہ عامر، علی ظفر، ماہرہ خان، یمنیٰ زیدی، مایا علی وغیرہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک کر دیئے تھے۔ کام کے محاذ پر ہانیہ عامر ’’میرے ہمسفر‘‘اور ’’مجھے پیار ہوا تھا‘‘ وغیرہ کیلئے مشہور ہیں۔ ہانیہ عامر نے بھی کشمیر دہشت گردانہ حملے پر اظہار افسوس کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK