انڈیگو ایئرلائن کی پیرنٹ کمپنی انٹرگلوب ایوی ایشن لمیٹڈ نے دسمبر سہ ماہی کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔ اس سہ ماہی میں انڈیگو کا منافع تقریباً ۷۷؍فیصد گھٹ کر۵۵۰؍ کروڑ رہ گیا ہے۔ یاد رہے کہ اسی سہ ماہی میں انڈیگو اور حکومت کے درمیان تنازع ہوا تھا۔
EPAPER
Updated: January 22, 2026, 7:03 PM IST | Mumbai
انڈیگو ایئرلائن کی پیرنٹ کمپنی انٹرگلوب ایوی ایشن لمیٹڈ نے دسمبر سہ ماہی کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔ اس سہ ماہی میں انڈیگو کا منافع تقریباً ۷۷؍فیصد گھٹ کر۵۵۰؍ کروڑ رہ گیا ہے۔ یاد رہے کہ اسی سہ ماہی میں انڈیگو اور حکومت کے درمیان تنازع ہوا تھا۔
انڈیگو ایئرلائن کی پیرنٹ کمپنی انٹرگلوب ایوی ایشن لمیٹڈ نے دسمبر سہ ماہی کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔ اس سہ ماہی میں انڈیگو کا منافع تقریباً ۷۷؍فیصد گھٹ کر۵۵۰؍ کروڑ رہ گیا ہے۔ یاد رہے کہ اسی سہ ماہی میں انڈیگو اور حکومت کے درمیان تنازع ہوا تھا۔
انڈیگو کے نتائج
انڈیگو ایئرلائن کی پیرنٹ کمپنی انٹرگلوب ایوی ایشن لمیٹڈ نے دسمبر سہ ماہی کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔ اس سہ ماہی کے دوران کمپنی کے نیٹ منافع میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ انڈیگو کا منافع پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران ۲۴۴۸؍ کروڑ سے تقریباً ۷۷؍فیصد گھٹ کر۵۵۰؍ کروڑ رہ گیا ہے۔ منافع میں کمی کے تین بڑے اسباب نئے ،لیبر کوڈ کے علاوہ پرواز سے متعلقہ بحران اورڈی جی سی اے کی جانب سے ۲ء۲۲؍ کروڑ کا جرمانہ ہیں۔
معاملہ کیا ہے؟
درحقیقت، دسمبر کی شروعات میں انڈیگو نے سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی تھیں۔ ایئرلائن کا کہنا تھا کہ وہ پائلٹس کے لیے نئے پرواز ڈیوٹی معیار کو نافذ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں تھی۔ پروازیں منسوخ ہونے سے ملک بھر میں ہزاروں مسافر متاثر ہوئے۔انڈیگو کے آپریشن میں بڑے پیمانے پر رکاوٹ کے بعد ڈی جی سی اے نے برہمی کا اظہار کیا تھا ۔اس کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دی تاکہ ایسی رکاوٹوں کے اسباب کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔ اس کمیٹی نے پچھلے سال ۲۷؍ دسمبر کو ڈی جی سی اے کو اپنی رپورٹ سونپی تھی۔
بعد ازاںڈی جی سی اے نے انڈیگو پر ۲ء۲۲؍ کروڑکا جرمانہ عائد کیا اور کمپنی کے چیف پیٹر ایلبرس سمیت دو دیگر سینئر عہدیداروں کو سخت وارننگ جاری کی۔ اس کے علاوہ ہوابازی کے ریگولیٹر نے ایئرلائن کو ہدایت دی کہ وہ اپنے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور طویل مدتی اصلاحات کے لیے ۵۰؍کروڑکی بینک گارنٹی پیش کرے۔ پروازوں میں خلل کی وجہ سے ڈی جی سی اے نے ۱۰؍فروری تک ایئرلائن کے سردیوں کے سیشن میں۱۰؍ کمی کی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:سپریم کورٹ نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا نام تبدیل کرنے کی مانگ کی عرضی مسترد کر دی
ڈی جی سی اے نے اب کیا کہا؟
اس ہفتے ڈی جی سی اے نے کہا ہے کہ مسلسل نگرانی اور اصلاحی اقدامات سے انڈیگو کے آپریشن کو مستحکم کرنے میں مدد ملی ہے۔ ریگولیٹر کے مطابق ایئرلائن کے پاس اب کافی تعداد میں پائلٹس موجود ہیں تاکہ نئے پرواز ڈیوٹی قواعد کے مطابق بغیر کسی رکاوٹ کے کام کیا جا سکے ۔ڈی جی سی اے نے بتایا کہ۱۹؍ جنوری کو ہونے والی جائزہ میٹنگ میں انڈیگو نے۱۰؍ فروری کے بعد متوقع آپریشن کی ضروریات کے مقابلے میں پائلٹس کی دستیابی کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔