• Fri, 13 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نئی سی پی آئی سیریز میں مہنگائی کی شرح ۴؍ فیصد سے کم رہنے کی توقع

Updated: February 13, 2026, 5:30 PM IST | New Delhi

صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) کی نئی سیریز میں بھی توقع ہے کہ مہنگائی کی شرح۴؍ فیصد کے ہدف سے نیچے رہے گی۔ یہ نئی سیریز ہندوستان میں لوگوں کے بدلتے ہوئے خرچ کرنے کے طریقوں کو بہتر انداز میں دکھائے گی اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق پالیسی سازی میں مدد فراہم کرے گی۔

Vegetable Market.Photo:INN
سبزی مارکیٹ۔ تصویر:آئی این این

صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) کی نئی سیریز میں بھی توقع ہے کہ مہنگائی کی شرح۴؍ فیصد کے ہدف سے نیچے رہے گی۔ یہ نئی سیریز ہندوستان  میں لوگوں کے بدلتے ہوئے خرچ کرنے کے طریقوں کو بہتر انداز میں دکھائے گی اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق پالیسی سازی میں مدد فراہم کرے گی۔ یہ بات جمعہ کو جاری کی گئی رپورٹ میں کہی گئی ہے  ۔ 
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنیادی مہنگائی (کور انفلیشن) پر نظر رکھنا ضروری ہے  کیونکہ سونا اور چاندی جیسی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ تاہم، نئی سیریز میں مختلف اشیاء کو متوازن اہمیت (ویٹیج) دی گئی ہے، جس سے توقع ہے کہ مہنگائی  ۴؍ فیصد کے دائرے میں رہے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی سیریز سے مہنگائی کا مرکزی اعداد و شمار زیادہ درست اور جدید ہوگا، جو مالیاتی پالیسی (جیسے شرح سود کے فیصلے) کے لیے اہم ہے۔ نئی سیریز میں خوراک کی موسمی اتار چڑھاؤ کو بہتر طریقے سے شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:اڈانی ہتک عزت کیس: صحافی روی نائر کی ایک سال قید پر عالمی سطح پر مذمت

رپورٹ میں کہا گیا کہ مستقبل میں حکومت کے سپلائی سے متعلق اقدامات خوراک کی مہنگائی کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد کریں گے۔ اس میں  ضروری اشیا اشاریہ (ای سی آئی) کے مطابق، فروری ۲۰۲۶ء کے پہلے  ۱۱؍دنوں میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں سالانہ بنیاد پر ۴ء۰؍ فیصد کمی دیکھی گئی۔ کچھ کھانے کے تیل اور دالوں کو چھوڑ کر باقی خوراک کی قیمتیں قابو میں ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ: ہندوستان کا دبنگ انداز، نمیبیا کو عبرتناک شکست

نئی سیریز میں خوراک کی مہنگائی میں پہلے کے مقابلے میں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ پرانی سیریز میں پچھلے سات ماہ سے خوراک کی مہنگائی کم ہو رہی تھی، لیکن نئی سیریز میں اس میں ہلکی سی اضافہ نظر آیا ہے۔ بینک نے اس تبدیلی کی وجہ سی پی آئی کی سب سے زیادہ غیر مستحکم ٹوکری، یعنی ٹماٹر، پیاز اور آلو جیسی سبزیوں کے وزن میں کمی بتائی ہے۔نئی سیریز میں اشیاء کی تعداد۲۹۹؍ سے بڑھا کر  ۳۵۸؍کر دی گئی ہے۔ اس میں ۱۴۶۵؍ دیہی اور ۱۳۹۵؍ شہری مارکیٹس  کے ساتھ۱۲؍ آن لائن مارکیٹس بھی شامل کی گئی ہیں  اور سی پی آئی باسکٹ میں خوراک کا وزن ۸ء۴۵؍ فیصد سے کم کر کے۱ء۴۰؍ فیصد کر دیا گیا ہے۔ اسی دوران دیہی رہائش، آن لائن میڈیا اور اسٹریمنگ خدمات، ویلیو ایڈیڈ ڈیری مصنوعات، جو، پین ڈرائیو اور ایکسٹرنل ہارڈ ڈسک جیسی چیزیں شامل کی گئی ہیں  جبکہ ریڈیو، ٹیپ ریکارڈر، ڈی وی ڈی پلیئر اور پرانے کپڑے جیسی پرانی چیزیں ہٹا دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK