صدرِ ہند نے ملک کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی ۶۵؍ممتاز شخصیات کو پدم ایوارڈز سے نوازا۔ اس فہرست میں ٹینس اسٹار وجے امرت راج، اداکار مموٹی اور گلوکارہ الکا یاگنک سمیت کئی معروف نام شامل ہیں۔
EPAPER
Updated: June 23, 2026, 8:03 PM IST | Mumbai
صدرِ ہند نے ملک کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی ۶۵؍ممتاز شخصیات کو پدم ایوارڈز سے نوازا۔ اس فہرست میں ٹینس اسٹار وجے امرت راج، اداکار مموٹی اور گلوکارہ الکا یاگنک سمیت کئی معروف نام شامل ہیں۔
ٹینس کے عظیم کھلاڑی وجے امرت راج، معروف اداکار مموٹی اور مشہور پلے بیک گلوکارہ الکا یاگنک اُن۶۵؍ ممتاز شخصیات میں شامل تھے جنہیں صد دروپدی مرمو نے منگل (۲۳؍ جون۲۰۲۶ء) کو باوقار پدم ایوارڈز سے نوازا۔ راشٹرپتی بھون کے گنتنتر منڈپ میں منعقدہ دوسری سول انویسٹیچر تقریب میں صدرِ جمہوریہ نے سابق سپریم کورٹ جج ٹی کے تھامس کو عوامی امور کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں اور ممتاز ملیالم صحافی پی نارائن کو ادب و تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات پر پدم وبھوشن سے نوازا۔
یہ بھی پڑھئے: امیتابھ بچن نے ۲۲؍ مداحوں کو کے بی سی کے ملبوسات تحفے میں دیئے
الکا یاگنک، مموٹی، امریکی ماہرِ سرطان دتاتریڈو نوری، ٹینس کھلاڑی وجے امرت راج، صنعت کار ایس کے ایم میلانندھن اور سماجی کارکن و ماہرِ تعلیم ویلپلی ناٹیسن کو صدرِ ہند نے تقریب کے دوران پدم بھوشن ایوارڈ عطا کیا۔ روپی سورین نے جھارکھنڈ مکتی مورچہ (JMM) کے بانی آنجہانی شیبو سورین کی جانب سے پدم بھوشن ایوارڈ وصول کیا۔ یومِ جمہوریہ کی شام حکومت نے۲۰۲۶ء کیلئے مجموعی طور پر۱۳۱؍ پدم ایوارڈز کا اعلان کیا تھا جن میں پانچ پدم وبھوشن ایوارڈ بھی شامل تھے۔ اس سے قبل۲۵؍ مئی کو منعقدہ پہلی سول انویسٹیچر تقریب میں صدرِ جمہوریہ ۶۵؍پدم ایوارڈز عطا کر چکی تھیں، جن میں ۲؍ پدم وبھوشن، ۶؍پدم بھوشن اور۵۷؍ پدم شری ایوارڈ شامل تھے۔