میچ میں سفونوف نے چار پنالٹی بچائے۔پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی ) نے سال کی چھٹی ٹرافی جیت کر ۲۰۲۵ء میں ایک شاندار سال گزارا۔
EPAPER
Updated: December 18, 2025, 9:01 PM IST | Paris
میچ میں سفونوف نے چار پنالٹی بچائے۔پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی ) نے سال کی چھٹی ٹرافی جیت کر ۲۰۲۵ء میں ایک شاندار سال گزارا۔
پی ایس جی نے فلیمینگو کو شکست دے کر انٹر کانٹی نینٹل کپ جیت لیا۔پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی ) نے فلیمینگو کو شکست دے کر انٹر کانٹی نینٹل کپ جیت لیا۔ پی ایس جی کی جیت کے ہیرو ماتوی سفونوف رہے جنہوں نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں لگاتار چار پنالٹی بچائیں۔ یہ پی ایس جی کی سال کی چھٹی ٹرافی ہے۔
WHAT A MATCH! 🤯🎞️ pic.twitter.com/PmlSREYR4y
— Paris Saint-Germain (@PSG_English) December 18, 2025
ضابطے اور اضافی وقت کے بعد، اسکور ۱۔۱؍ سے برابر رہا، جس سے پی ایس جی نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ۱۔۲؍سے فتح حاصل کی۔میچ ختم ہوتے ہی روسی گول کیپر سفونوف کو ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے ہوا میں اٹھا لیا۔ پی ایس جی نے اس طرح۲۰۲۵ء میں اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھا۔اس سے قبل وہ چیمپئن لیگ، فرنچ لیگ، فرنچ کپ، چیمپئن لیگ اور یو ای ایف اے سپر کپ جیت چکا ہے۔ ۳۸؍ویں منٹ میں خویچا کوارٹسخیلیا نے پی ایس جی کو برتری دلائی، اس سے قبل جورجینہو نے ۶۲؍ویں منٹ میں پنالٹی کو گول کر کے برازیلین کلب فلیمینگو کو برابر کر دیا۔
یہ بھی پڑھئے:کیا کرن جوہر فلم کے بعد کارتک آرین کے لیے دلہن تلاش کریں گے؟
فٹبال لیجنڈ تھیئری ہنری بی بی سی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازیں جائیں گے
آرسنل اور فرانس کے سابق مایہ ناز اسٹرائیکر تھیئری ہنری کو فٹبال کی دنیا میں ان کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں سال ۲۰۲۵؍ کےبی بی سی اسپورٹس پرسنالٹی آف دی ایئر پروگرام کے دوران باوقار لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستانی فٹبال کو اگلے چھیتری کی نہیں سید عبدالرحیم کی ضرورت ہے
۲۰۱۴ء میں پیشہ ورانہ فٹبال سے ریٹائرمنٹ لینے والے ہنری نے اس اعزاز پرمسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ’’یہ اعزاز ملنا میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ فٹبال نے مجھے سب کچھ دیا ہے اور میں نے بھی اس کھیل کو اپنی زندگی کی ہر چیز دے دی۔ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے ذریعے تاریخ کا حصہ بننا اور مداحوں و ساتھی کھلاڑیوں کے درمیان پہچان ملنا ایک ایسی چیز ہے جسے میں کبھی فراموش نہیں کروں گا۔‘‘ تھیئری ہنری کا نام فٹبال کلب آرسنل کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا گیا ہے۔